www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

روس کے صدر نے ولادیمیر پوتین نےکھا ہے کہ روس اڈورڈ اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے نھیں کرےگا۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق

صدر ولادیمیر پوتین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک ایڈورڈ اسنوڈن کو امریکہ کے حوالے نھیں کرےگا کیونکہ اسنوڈن نے روسی سرزمین پر کسی جرم کا ارتکاب نھیں کیا ہے۔
 روسی صدر نے کھا کہ روس اور امریکہ کے درمیان مجرمین کی تحویل کا کوئی معاھدہ بھی نھیں ہے اور اسنوڈن جھاں جانا چاھے جا سکتا ہے۔
روس کے صدر کا بیان ایسے مین سامنے آیا ہے کہ امریکا نے روس سے اپنے قومی سیکیورٹی ایجنسی کے راز افشا کرنے والے سابق اھلکار ایڈورڈاسنوڈن کی حوالگی کا مطالبہ کیاہے۔
امریکی سی آئی اے کےسابق اھلکار اسنوڈن پرامریکہ نے خفیہ اور اھم راز فاش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایڈورڈ اسنوڈن نے اخبارواشنگٹن پوسٹ اورگارڈین سے گفتگو کرتے ھوئے انکشاف کیا تھا کہ امریکی خفیہ ایجنسی، لوگوں کی ذاتی ویڈیوز، بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات، تصاویر اور ای میلز تک حاصل کر تی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh