قطر کےامیر شیخ حمد آل ثانی نے اپنے بیٹےتمیم بن حمد آل ثانی کو ملک کا نیا بادشاہ مقررکردیا ہے۔
قطر سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق قطر کےشاھی محل سے جاری ھونے والے بیان میں کھا گیا ہے کہ قطر کے ولی عھد تمیم بن حمد الثانی کو ملک کا نیا امیر نامزد کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق قطر کے عوام کو اپنے نئے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی بیعت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ اس کے بعد قطر کے موجودہ امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی اپنے ۳۳ سالہ بیٹے تمیم بن حمد الثانی کے حق میں اپنے عھدے سے دستبردار ھوں گے۔ تمیم بن حمد الثانی خلیج فارس کی ریاستوں کے سب سے کم عمر امیر ہیں۔
شیخ حمد آل ثانی بھی امریکہ کے تعاون سے اپنے باپ کو معزول کرکے امیر مقرر ھوئے تھے خلیج فارس کی عرب ریاستوں میں بادشاھوں کی تبدیلی میں امریکہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ خلیج فارس کی امریکہ نواز عرب ریاستوں میں جمھوریت کی بجائے فرسودہ بادشاھی نظام قائم ہے اس کے باوجود امریکہ کے ان ملکوں کی حکومتوں سے انتھائی دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔