www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

پندرہ شعبان کواسلامی جمھوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام مھدی علیہ السلام کے

 ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منائے جارھے ہیں۔ اسلامی جمھوریہ ایران میں منجی عالم بشریت چشم و چراغ خاندان نبوت و امامت و عصمت حضرت صاحب الزمان علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن اور خوشیاں منائي جارھی ہیں۔
 اسلامی ایران کےکونے کونے میں آخری حجت خدا کی آمد کی خوشی میں گھروں میں چراغاں کیا گيا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مٹھائياں پیش کررھے ہیں۔ اسلامی جمھوریہ ایران میں جھاں جھاں بھی مقدس مقامات ہیں بالخصوص مشھد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےفرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا اور شیراز میں حضرت شاہ چراغ علیہ السلام کو نھایت خوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور ان روضوں میں عدیم المثال چراغاں کیا گيا ہے۔ شھروں اور دیھی علاقوں میں ھرگلی کوچے اور نجی اور سرکاری عمارتوں پر چراغان کیا گيا ہے۔ بڑے شھروں میں مرکزی سڑکوں پر کئي کلومیٹر تک دیدنی چراغاں کیا گيا ہے۔ مقدس مقامات پر اس وقت لاکھوں افراد کا مجمع ہے جو آخری حجت خدا منجی عالم بشریت اور الھی عدل و داد کے وارث حضرت امام مھدی موعود علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منایاجارھا ہے اور محمد وآل محمد علیھم السلام کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کررھے ہیں۔تمام شھروں اور دیھی علاقوں میں مساجد، امام بارگاھوں اور علماء کرام و مراجع عظام کے گھروں میں محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ گذشتہ شب ھی سے شروع ھوچکا ہے۔
عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نجف اشرف، کربلائے معلی، سامرا اور کاظمین کے مقدس روضوں میں بھی اس وقت لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو زیارت اھل بیت نبوت و عصمت و امامت سے فیضیاب ھونے کے ساتھ ساتھ آخری حجت خدا کی آمد کی خوشی میں جشن منایا جارھا ہے۔
ھندوستان و پاکستان میں بھی پندرہ شعبان کی مناسبت سے جشن منائے جا رھے ہیں ۔ ھندوستان و پاکستان کے عوام خواہ وہ مسلمان ھی کیوں نہ ھوں اھل بیت نبوت و امامت سے خاص عقیدت رکھتے ہیں۔
 لبنان و شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق لبنان میں لاکھوں افراد نے جشن ولادت آخری حجت خدا میں شرکت کی جو حزب اللہ لبنان کے زیر اھتمام منعقد ھوا۔ اس عظیم جشن میں مقررین و شعرا نے اھل بیت نبوت و امامت کی شان میں قیصدے پڑھے اور انھیں خراج عقیدپ پیش کیا۔
 شام میں بھی حضرت زینب بنت علی علھیم السلام کے روضہ اقدس میں دسیوں ھزار زائرین نے منجی عالم بشریت کےروز ولادت باسعادت کی خوشی میں جشن منارھے ہیں۔
 ادھر خلیج فارس کے عرب ملکوں میں بھی عقیدت مندان اھل بیت نبوت و امامت نے جشن منارھے ہیں تاھم سعودی عرب اور بحرین میں اھل بیت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھلے عام جشن منانے کی اجازت نہ مل سکی۔
 

Add comment


Security code
Refresh