حج بیت اللہ سے واپسی کے بعد ایک شخص اپنی اور اپنے ساتھیوں سے متعلق روداد سفر
امام جعفر صادق (ع) کو سنا رھا تھا ۔خصوصاً وہ اپنے ساتھیوں میں سے ایک شخص کی بڑی تعریف کر رھا تھا ،کھنے لگا کہ واقعی وہ شخص بڑا متقی اور زبردست عبادت گزار تھا اور ھر وقت معبود حقیقی کی عبادت میں مصروف رھا کرتا تھا جیسے ھی ھم لوگ کسی جگہ پر رات بسر کرنے کے لئے قافلہ روکتے تھے وہ شخص سواری سے نیچے اتر کر ایک گوشے میں چلا جاتا تھا اور فوراً ھی سجادہ پھیلا کر عبادت الٰھی میں مشغول ھو جایا کرتا تھا ۔
امام (ع) نے اس شخص سے دریافت کیاکہ اس کے دوسرے کام کون انجام دیتا تھا ؟ اس کے جانور کی دیکہ بھال کون کرتا تھا ؟
اس نے جواب دیاکہ ظاھر سی بات ھے کہ ان تمام خدمات کا شرف ھم لوگوں کو حاصل تھا ۔ وہ تو صرف اپنے مقدس کاموں میں ھی مصروف رھا کرتاتھا ۔ اسے عبادت کے علاوہ اس قسم کے کاموں سے کوئی سروکار نہ تھا ۔
امام نے جواب دیتے ھوئے کھا :” یھی وجہ ھے کہ تم سب لوگ اس مرد متقی و عبادت گزار سے زیادہ اچھے رھے ۔“