ایک شخص نھایت اضطراب و پریشانی کے عالم میں امام جعفر صادق (ع) کی خدمت میں
حاضر ھوا اور عرض کیا:
”میں بھت غریب اور فقیر آدمی ھوں ۔ آپ میرے لئے دعا کر دیں تاکہ پرورگار عالم میرے رزق میں وسعت دیدے اور مجھے تمام پریشانیوں سے نجات مل جائے “ ۔
امام (ص) نے ارشاد فرمایا : ” میں تمھارے لئے ھرگز دعا نہ کروں گا “۔
اس شخص نے ٹھنڈی سانس بھرتے ھوئے کھا : اے امام آخر کیاوجہ ھے کہ آپ میرے لئے دعا نھیں کریں گے ؟
امام (ع) نے جواب دیتے ھوئے کھا :” تمھیں اچھی طرح معلوم ھے کہ پروردگار عالم نے اس کام کے لئے ایک راستہ معین کر رکھا ھے ۔ا س نے حکم دیا ھے کہ تلاش معاش کے لئے گھر سے باھر نکل پڑو اور محنت سے کام لو اور تم یہ چاھتے ھوکہ گھر سے باھر نکل کر تلاش معاش کے بجائے دعا کے زور سے روزی کو اپنے گھر ھی بلالو ۔“(۱وسائل ، ج۲،ص ۵۲۹)