(١)حکومت اور عوام کے حقوق:
حکومت و عوام کے باھمی حقوق بھت زیادہ ہیں اگر تفصیل کے ساتھ لکھا جائے تو ایک ضخیم کتاب بن جائے گی ، لیکن ھمارا مقصد صرف حضرت علی علیہ السلام کے اقوال کی روشنی میں
حکومت و عوام کے ایک دوسرے پر حقوق کا مختصر جائزہ لینا ہے ۔
حضرت علی علیہ السلام نے حکومت اور عوام کے باہمی حقوق کے بارے میں نہج البلاغہ میں ایک طویل خطبے میں جو کچھ ارشاد فرمایا ہے وہ یہاں پیش کیا جا رہا ہے۔
اما م اس خطبے میں سب سے پہلے فرماتے ہیں:
''اماّ بعد فقد جعل اﷲ لی علیکم حقا بولایة امرکم ، و لکم علیّ من الحقّ مثل الذّی لیعلیکم فالحقّ اوسع الاشیاء فی التّواصف و اضیقہا فی التّناصف، لا یجری لاحد الّا جرٰی علیہ ولا یجری علیہ الّا جرّی لہ۔''(١)
اﷲ سبحانہ نے مجھے تمہارے امور کا اختیار دے کر میرا حق تم پر قائم کر دیا ہے ۔ تمہارا بھی مجھ پر حق ہے اسی طرح جس طرح میرا حق تمہارے اوپر ہے۔یوں تو حقوق کے بارے میں باہمی اوصاف گنوانے میں بہت وسعت ہے۔ آپس میں حق و انصاف کرنے کا دائرہ بہت تنگ ہے۔ دو آدمیوں میں ایک کا حق دوسرے پر اس وقت ہوتا ہے جب دوسرے کا حق بھی اسی پر ہو اور اس کا حق اس پر تب ہی ہوتا ہے جب اس کا بھی حق اس پر ہو۔
- Prev
- Next >>