www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

سید رضی اس کتاب کے اختتام پر لکھتے ہیں

اب یہ ھمارا پایانِ کار کی منزل ھے کہ ھم امیر المومنین(علیہ السلام ) کے منتخب کلام کا سلسلہ ختم کریں ۔ ھم اللہ سبحانہ کی بارگاہ میں شکر گزار ہیں کہ اُس نے ھم پر یہ احسان کیا کہ

ھمیں توفیق دی کہ ھم حضرت کے منتشر کلام کو یک جا کریں اور دور دست کلام کو قریب لائیں ۔ ھمارا ارادہ ھے جیسا کہ پہلے طے کر چکے ہیں کہ ان ابواب میں سے ھر باب کے آخر میں کچھ سادہ ورق چھوڑ دیں تاکہ جو کلام اب تک ھاتھ نہیں لگا اُسے قابو میں لا سکیں اور جو ملے اُسے درج کر دیں ۔ شاید ایسا کلام جو اس وقت ھماری نظروں سے اوجھل ھے۔ بعد میں ھمارے لیے ظاھر ھو اور دور ھونے کے بعد ھمارے دامن میں سمٹ آئے۔ ھمیں توفیق حاصل ھے تو اللہ سے اور اسی پر ھمارا بھروسا ھے اور وھی ھمارے لیے کافی اور اچھا کارساز ھے۔

یہ کتاب ماہ رجب سن 400 ھجری میں اختتام کو پہنچی ۔

وصلی اللہ علی سیدنا محمد خاتم الرسل، والھادی الی خیر السبل والہ الطاھرین، و اصحابہ نجوم الیقین۔

Add comment


Security code
Refresh