www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 

اے اللہ ! تواپنے دوستوں کے ساتھ تمام انس رکھنے والوں سے زیادہ مانوس ہے اور جو تجھ پر بھروسہ رکھنے والے ہیں ان کی حاجت روائی کے  لئے ھمہ وقت پیش پیش ہے ۔

تو ان کی باطنی کیفیتوں کو دیکھتا اور ان کے چھپے ہوئے بھیدوں کو جانتا اور ان کی بصیرتوں کی رسائی سے باخبر ہے ۔ان کے راز تیرے سامنے آشکار اور ان کے دل تیرے آگے فریادی ہیں۔ اگر تنہائی سے ان کا جی گھبراتاہے تو تیرا ذکر ان کا جی بہلاتا ہے۔اگر مصیبتیں ان پر پڑتی ہیں تو وہ تیرے دامن میں پنا ہ لینے کے  لئے ملتجی ہوتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ سب چیزوں کی باگ ڈور تیرے ہاتھ میں ہے اور ان کے نفا ذ پذیر ہونے کی جگہیں تیرے ہی فیصلوں سے وابستہ ہیں ۔

خدایا!اگر میں سوال کرنے سے عاجز رہوں یا اپنے مقصود پر نظر نہ ڈال سکوں تو تو میری مصلحتوں کی طرف رہنمائی فرما اور میرے دل کو اصلاح و بھبودی کی صحیح منزل پر پہنچا ۔یہ چیز تیری رہنمائیوں اورجماعت روائیوں کو دیکھتے ہوئے کوئی نرالی نہیں۔

خدایا !میرا معاملہ اپنے عفو و بخشش سے طے کر نہ کہ اپنے عدل وانصاف کے معیار سے۔

Add comment


Security code
Refresh