www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

امام خمینی(رہ)کی نظر میں حج کا سیاسی پھلو

علامہ اقبال اور جمال الدین اسدآبادی جیسے منادیان اتحاد کی فھرست میں ایک درخشاں نام انقلاب اسلامی کے رھبر کبیر حضرت آیة اللہ العظمیٰ روح اللہ موسوی خمینی رحمة اللہ علیہ کا بھی موجود ھے جنکا تا نفس آخر سارا ھم وغم اسلام ومسلمین کی فلاح و بھبودی تھا ۔اسی مقدس ھم وغم کی آھوں نے ھی آپ کے ان بیانات کی شکل اختیار کر لی جنکو سن کر ھر با ضمیر مسلمان اپنے اندر ایک عجیب انقلابی کیفیت کا مشاھدہ کرتا ھے  اور وہ یہ کھتا ھوا نظر آتا ھے کہ یہ تو میرے ھی دل کی آواز ھے ! ھاں ! یہ ایسا منادی اتحاد تھا جو مومنوں کے قلوب میں پوشیدہ مقدس آرزووٴں اور پاک و طاھر آوازوں کوسمیٹ کر ھویدا کر دیا کرتا تھا تاکہ ھر مسلمان خواب غفلت سے بیدار ھو کر اسلام کی صدائے استغاثہ پر لبیک کھے۔

حج کے موقعہ پر امام خمینی زائرین بیت اللہ کو ایک پیغام دیتے ھیں جس کا اےک اقتباس ذیل الذکر ھے:

"حج کی انجام دھی کی غرض سے سر زمین وحی پر جمع ھونے والے آپ تمام فرزندان توحید پر واجب ھے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائےں اور چارہ اندیشی کریں ۔مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کی غرض سے تبادلۂ خیال کریں ۔اس موقعہ پر آپ سبھی پر واجب ھے کہ اسلام کے مقدس اھداف ،شریعت طاھرہ کے عالی مقاصد، مسلمانوں کی ترقی اور اسلامی معاشرہ کی وحدت و ھم دلی کی راہ میں کوشاں ھو جائےں ۔استقلال کے حصول اور استعماری سرطان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر ھم فکر و ھم پیمان ھو جائیں، مختلف مملکتوں سے آئے ھوئے مسلمانوں کی زبان سے ان کی مشکلات کو سنیں اور اسے حل وفصل کرنے میں ذرہ برابرکوتاھی نہ کریںنیزاسلامی مملکت کے غرباء وفقراء کے سلسلہ میں چارہ اندیشی کریں ۔اسلامی سرزمین فلسطین کو اسلام کے سب سے بڑے دشمن صھیونزم کے پنجوں سے نجات دینے کے بارے میں غوروفکر کریں ۔تمام ممالک سے آئے ھوئے علماء اور دانشوروں پر لازم ھے کہ ملت مسلمہ کو بیدار کرنے کے لئے تبادلۂ نظر کے ساتھ مستدل بیانات مسلمانوں کے درمیان پھےلائیں نیز اپنے ملک کی طرف مراجعت کے بعد ان بیانات کو وھاںبھی منتشر کریں اور اسلامی ممالک کے روٴساء کو اس بات کی تاکید کریںکہ وہ اسلامی اھداف کو اپنا نصب العین قرار دیں ۔"(۱۶)

امام خمینی (رہ) انھیں امورووسائل کے تناظر میں حج کے سیاسی پھلو پر زیادہ زور دیتے تھے۔ امت مسلمہ کو خانہ کعبہ کی طرف متوجہ کراتے ھوئے آپ فرماتے ھیں:اے مسلمانان عالم! اپنی عزت اور اپنے اقتدار کو اسلام اور بیت اللہ کے ذریعہ حاصل کرو۔(۱۷)

ھاں !یہ صرف خمینی کبیر کی آواز ھی نھیں بلکہ یہ ایک خوشخبری اور مژدہ بھی ھے۔ سرفرازی کا مژدہ !سربلندی کا مژدہ !حیات کا مژدھ!نجات کامژدہ!

لیکن یہ خوشخبری اور مژدہ صرف مژدہ ھی بن کر رھے گا اگر مسلمانان عالم نے اتحاد کی طرف قدم نہ بڑھائے۔اسلامی سماج اسی وقت با حیات نظر آئے گا جب اسکے بے جان جسم میں روح اتحاد پھونکی جائے گی ۔

خدا وند منان تمام مسلمانان عالم کو راہ اتحاد پر گامزن ھونے کی توفیق عطا فرمائے! (آمین)

Add comment


Security code
Refresh