www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلام جاوداں اور عالمی دین

اسلام وہ تنھا دین ھے ،جو پروردگار کی طرف سے نازل ھوا ،اور وہ یگانہ مکتب ھے ،جو تمام انسانی کمالات کو سمیٹے ھوئے ھے ،وہ منفرد دین ھے جو تمام غیر اسلامی ادیان پر غالب اور کامیاب ھوا ،

 جو پوری دنیا میں قابل عمل ھے اور زمین کے چپہ چپہ پر اس سے استفادہ کیا جاسکتا ھے۔ چنانچہ اس کے پاس وہ دستور العمل ھونا چاھئے جس پر ھمیشہ عمل ھوتا رھے اور جو انسانیت کو ارتقاء و کمال بخشنے میں پورا اترے۔

اسلام کے عالمی ھونے کا راز یہ ھے کہ یہ دین انسانی فطرت کو پروان چڑھانے کے لئے بنایا گیا ھے اور انسان کو کمال تک پھنچانے کے لئے نازل ھوا ھے کیونکہ انسانی فطرت اور بشری نھاد کسی خاص سرزمین سے مخصوص کسی خاص تاریخ کی محتاج اور کسی خاص زمانہ میں مقید نھیں ھوسکتی ۔ نسلی و قومی اثرات اس پر مرتب نھیں ھوتے ، نہ وہ جغرافیائی حدبندیوں کا شکار ھوتی ھے۔ لھذا اس دین کو ایک ثابت، بنیادی ، تعلیمی اور ھدایت کی ایک محکم اصل عنوان سے قبول کیا جائے گا ، اور چونکہ انسان کا معلم اور بشریت کا پالنے والا وہ خدا ھے جس کے لا محدود علم و آگاھی کے دائرہ میں نہ جھل کو رسای ھے نہ سھو اس کے دائمی ظھور و شھود کے حریم میں داخل ھوسکتا ھے لھذا خدا کا دین بھی تمام انسانی معاشروں کی ھدایت کے سلسلہ میں ایک ثابت و استوار اصل بنیاد کی حیثیت سے قبول کیا جائے گا۔

چونکہ اسلام عالمی ھے، ایک عالمی سبق آموز منصوبے کے عنوان سے نازل ھواھے لھذا ضروری ھے کہ اس کے منصوبے اور قوانین عالمی اور کلیت و دوام کا زندہ نمونہ ھوں۔ اسی بنیادپر"حج" کو اسلام کے مشخص ترین عالمی منصوبوں میں شمار کیا جاسکتا ھے اور اس کی عمومییت اور ھمیشگی کو الھٰی دین کی کلیت و دوام کی بولتی ھوئی سندقرار دیا جاسکتا ھے، کیونکہ یہ ایک ایسا دینی فریضہ ھے جو بھت سے مقدمات و اصول پر استوار ھے اور ان مقدمات کی بجا آوری کے بغیر حج انجام نھیں پاسکتا ۔

حج زمانہ اور تاریخ کی وسعتوں میں

حج وھی کعبہ کی زیارت کا قصد اور کچھ اعمال کے بجالانے کا نام ھے جو صدیوں سے مختلف زمانوں میں گوناگون شکلوں میں رائج رھا ھے۔ کعبہ وہ پھلا گھر ھے جس کی بنیاد لوگوں کی عبادت کے لئے ڈالی گئی اور وہ اولین مرکز ھے جو عبادت کرنے والوں کو اپنی طرف بلاتا اور سب کو اپنے محور کی طرف کھینچتا ھے۔

"بلا شبہ سب سے پھلا گھر جو لوگوں کی عبادت کے لئے بنایاگیا وہ (کعبہ) ھے جو مکہ میں ھے جو مبارک اور عالمین کے لئے ھدایت ھے، اس میں (بھت سی) واضح و روشن نشانیان (منجملھ) مقام ابراھیم ھے، جو اس میں داخل ھوا امن و امان میں ھے۔ استطاعت اور طاقت رکھنے و الے لوگوں پر واجب ھے کہ خدا کے لئے خانہ کعبہ کا حج کریں، اور جس نے اس کے باوجود حج سے انکار کیا رتو خداعالمین سے بے نیاز ھے" (۱)

Add comment


Security code
Refresh