www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

حدیث ۱

قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:" انا اھل بیت امرنا ان نطعم الطعام و نودی فی الناس البائنة و نصلی اذا نام الناس "(۱)

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :" ھم اھل بیت علیھم السلام اس بات پر مامور ھیں کہ لوگوں کوشکم سیر کریں اور انکے درمیان بخشش کریں اور جب لوگ سو جائیں تو نماز قائم کریں "۔
حدیث ۲
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:"مامن شئی احب الی اللہ من عمل یداوم علیہ وان قل "(۲)
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :" محبوب ترین چیز خدا کے نزدیک وہ کام ھے جس کا سلسلہ جاری ھو اگر چہ وہ چھوٹا ھی کیوں نہ ھو "۔
حدیث ۳
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:"ان اکمل المومنین ایمانا احسنھم خلقا " (۳)
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:" مومنین میں کامل ترین ایمان اسکا ھے جس کا اخلاق بھتر ھے"۔
حدیث ۴
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:" ان لکل شئی قفلا و قفل الایمان الرفق " (۴)
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :" ھر شئی کے لئے ایک قفل ھے اور ایمان کا قفل نرمی ھے"۔
حدیث ۵
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:" صلة الارحام تحسن الخلق ، و تسمح الکف ، و تطیب النفس ، و تزید فی الرزق و تنسئی الاجل "۔(۵)
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں:" صلھٴ رحم انسان کے حسین اور ھاتھوں کے کشادہ ، روح کے پاکیزہ ھونے، روزی میں اضافہ اورموت میں تاخیر کا سبب ھے "۔
حدیث ۶
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:"اعجل الخیر ثوابا صلة الرحم " (۶ )
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :" صلہ رحم ایک ایسی چیز ھے جسکا ثواب انجام دینے والے تک تمام اعمال خیر سے پھلے پھونچتا ھے" ۔
حدیث ۷
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:" انما قصت الاظفار لانھا مقیل الشیطان "(۷)
حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ھیں :" ناخن اسلئے کاٹے جاتے ھیں کہ وہ شیطان کی خواب گاہ ھے " ۔
حدیث ۸
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:"ان ھذا الغضب جمرة من الشیطان توقد فی قلب ابن آدم "(۸)
حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام فرماتے ھیں:"غیض و غضب آگ کا ایک شعلہ ھے جو شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں بھڑکتا ھے " ۔
حدیث ۹
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:" ثلاث قاصمات الظھر : رجل استکثر عملہ و نسئی ذنوبہ و اعجب براٴ یہ "(۹)
حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام فرماتے ھیں:"تین چیزیں انسان کی کمر توڑ دیتی ھیں: ایک وہ آدمی جو اپنے عمل خیر کو زیادہ شمار کرے ، دوسرا وہ آدمی جو اپنے گناھوں کو بھول جائے تیسرا وہ شخص جو استبداد رائے رکھتا ھے " ۔
حدیث ۱۰
قال الامام محمدالباقرعلیہ السلام:"ان اصحاب جدی الحسین لم یجد وا الم مس الحد ید "(۱۰)
حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام فرماتے ھیں :" ھمارے جدّ امام حسین (ع) کے جاں نثار اصحاب نے دشمنوں کی شمشیرو نیزہ کے نیچے بھی درد کا احساس نھیں کیا تھا " ۔
حوالہ جات:
۱۔ کافی ج ۴ ص ۵۰ ح۴۔
۲۔ اصول کافی ج ۲ ۔
۳۔ وسائل الشیعہ ج ۸ ص ۵۰۶۔
۴۔ بحار ج ۷۵ ص ۵۵۔
۵۔اصول کافی ج ۲ ص۱۵۲۔
۶۔ اصول کافی ج ۲ ص ۱۵۲۔
۷۔ مکارم الاخلاق ص ۷۲۔
۸۔ بحار ج ۷۳ ص ۲۷۸۔
۹۔وسائل الشیعہ ج ۱ ص۷۳۔
۱۰۔ بحار ج ۴۵ ص ۸۰۔
 

Add comment


Security code
Refresh