آپ قم کے مشھور فقھاء میں سے ھیں جو فقہ کے دورہ عالی کی تدریس میں مشغول ھیں آپ نے امام زمانہ عج کے متعلق گرانقدر کتابیں تحریر فرمائی ھیں ۔
زندگی نامہ
آپ نے ۱۹ جمادی الاول ۱۳۳۷ھ ق گلپایگان شھرمیں آنکھ کھولی ۔ آپ کے والد محترم آیة اللہ ملا محمد جواد صافی ایک جید عالم و مؤلف تھے ۔ آپ نے ادبیات ، کلام ، تفسیر ، حدیث و سطح کی تعلیمات گلپایگان میں آخوند ملا ابوالقاسم (جن کی عرفیت قطب تھی) اور پھر اپنے والد محترم کی خدمت میں رھ کر حاصل کی ۔ ۱۳۶۰ھ ق کو آپ نے قم کی طرف رخ کیا اور قم و نجف میں آپ کے اساتید مندرجہ ذیل آیات عظام تھے ۔ قم میں :
۱) سید محمد تقی خوانساری
۲) سید محمد حجت کوہ کمری
۳) سید صدر الدین صدر عاملی
۴) حاج سید محمد حسین بروجردی
۵) حاج سید محمد رضا گلپایگانی
اور نجف میں :
۱) آقا شیخ محمد کاظم شیرازی
۲) آقا سید جمال الدین گلپایگانی
۳) آقا شیخ محمد علی کاظمی
اور ۱۷ سال تک مختلف علوم میں آیة اللہ بروجردی سے قم میں فیضیاب ھوتے رھے اور آپ ان لوگوں میں سے تھے جو فاضل و سطوح عالیہ اور درس خارج کا امتحان لیا کرتے تھے ۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد آپ نے قانون اساسی کا خاکہ تیار کرکے دیا اور قانون اساسی کی تدوین کیلئے مجلس خبرگان کے نمایندہ منتخب ھوئے ۔
اور شورای نگھبان کی افتتاح کے وقت امام خمینی رہ کی جانب سے آپ اسکے نمایندہ منتخب کئے گئے اور سالوں اسکی مدیریت کی ذمہ داری سنبھالی ۔