www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

شیخ و سید فرماتے ہیں کہ ھر روز یہ دعا بھی پڑھے:

اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ مِنْ فَضْلِکَ بِٲَ فْضَلِہِ وَکُلُّ فَضْلِکَ فاضِلٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ بِفَضْلِکَ کُلِّہِ ۔

 اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ مِنْ رِزْقِکَ بِٲَعَمِّہِ وَکُلُّ رِزْقِکَ عامٌّ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ بِرِزْقِکَ کُلِّہِ ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ مِنْ عَطائِکَ بِٲَھْنَئِہِ وَکُلُّ عَطائِکَ ھَنِیئٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ بِعَطائِکَ کُلِّہِ ۔ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ مِنْ خَیْرِکَ بِٲَعْجَلِہِ وَکُلُّ خَیْرِکَ عاجِلٌ، اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَ لُکَ بِخَیْرِکَ کُلِّہِ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ مِنْ إحْسانِکَ بِٲَحْسَنِہِ وَکُلُّ إحْسانِکَ حَسَنٌ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِ إحْسانِکَ کُلِّہِ اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ بِما تُجِیبُنِی بِہِ حِینَ ٲَسْٲَلُکَ فَٲَجِبْنِی یَا اﷲُ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ الْمُرْتَضی، وَرَسُو لِکَ الْمُصْطَفی، وَٲَمِینِکَ وَنَجِیِّکَ دُونَ خَلْقِکَ وَنَجِیبِکَ مِنْ عِبادِکَ، وَنَبِیِّکَ بِالصِّدْقِ وَحَبِیبِکَ، وَصَلِّ عَلَی رَسُولِکَ وَخِیَرَتِکَ مِنَ الْعالَمِینَ الْبَشِیرِ النَّذِیرِ، السِّراجِ الْمُنِیرِ، وَعَلَی ٲَھْلِ بَیْتِہِ الْاَ بْرارِ الطّاھِرِینَ، وَعَلَی مَلائِکَتِکَ الَّذِینَ اسْتَخْلَصْتَھُمْ لِنَفْسِکَ وَحَجَبْتَھُمْ عَنْ خَلْقِکَ، وَعَلَی ٲَنْبِیائِکَ الَّذِینَ یُنْبِئُونَ عَنْکَ بِالصِّدْقِ وَعَلَی رُسُلِکَ الَّذِینَ خَصَصْتَھُمْ بِوَحْیِکَ وَفَضَّلْتَھُمْ عَلَی الْعالَمِینَ بِرِسالاتِکَ، وَعَلَی عِبادِکَ الصَّالِحِینَ الَّذِینَ ٲَدْخَلْتَھُمْ فِی رَحْمَتِکَ الْاَئِمَّۃِ الْمُھْتَدِینَ الرَّاشِدِینَ وَٲَوْ لِیائِکَ الْمُطَھَرِینَ، وَعَلَی جَبْرائِیلَ وَمِیکائِیلَ وَ إسْرافِیلَ وَمَلَکِ الْمَوْتِ، وَعَلَی رِضْوانَ خازِنِ الْجِنانِ، وَعَلَی مالِکٍ خازِنِ النَّارِ، وَرُوحِ الْقُدُسِ، وَالرُّوحِ الْاَمِینِ، وَحَمَلَۃِ عَرْشِکَ الْمُقَرَّبِینَ، وَعَلَی الْمَلَکَیْنِ الْحافِظَیْنِ عَلَیَّ بِالصَّلاۃِ الَّتِی تُحِبُّ ٲَنْ یُصَلِّیَ بِھا عَلَیْھِمْ ٲَھْلُ السَّماواتِ وَٲَھْلُ الْاَرَضِینَ صَلاۃً طَیِّبَۃً کَثِیرَۃً مُبارَکَۃً زاکِیَۃً نامِیَۃً ظاھِرَۃً باطِنَۃً شَرِیفَۃً فاضِلَۃً تُبَیِّنُ بِھا فَضْلَھُمْ عَلَی الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ ٲَعْطِ مُحَمَّداً الْوَسِیلَۃَ وَالشَّرَفَ وَالْفَضِیلَۃَ وَاجْزِھِ خَیْرَ مَا جَزَیْتَ نَبِیّاً عَنْ ٲُمَّتِہِ ۔ اَللّٰھُمَّ وَٲَعْطِ مُحَمَّداً صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ مَعَ کُلِّ زُلْفَۃٍ زُلْفَۃً، وَمَعَ کُلِّ وَسِیلَۃٍ وَسِیلَۃً وَمَعَ کُلِّ فَضِیلَۃٍ فَضِیلَۃً، وَمَعَ کُلِّ شَرَفٍ شَرَفاً تُعْطِی مُحَمَّداً وَآلَہُ یَوْمَ الْقِیامَۃِ ٲَ فْضَلَ مَا ٲَعْطَیْتَ ٲَحَداً مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاْخِرِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ وَاجْعَلْ مُحَمَّداً صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَآلِہِ ٲَدْنَی الْمُرْسَلِینَ مِنْکَ مَجْلِساً وَٲَفْسَحَھُمْ فِی الْجَنَّۃِ عِنْدَکَ مَنْزِلاً وَٲَ قْرَبَھُمْ إلَیْکَ وَسِیلَۃً وَاجْعَلْہُ ٲَوَّلَ شافِعٍ، وَٲَوَّلَ مُشَفَّعٍ، وَٲَوَّلَ قائِلٍ، وَٲَ نْجَحَ سائِلٍ، وَابْعَثْہُ الْمَقامَ الْمَحْمُودَ الَّذِی یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاَْخِرُونَ یَا ٲَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، وَٲَسْٲَ لُکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَسْمَعَ صَوْتِی وَتُجِیبَ دَعْوَتِی، وَتَتَجاوَزَ عَنْ خَطِیئَتِی، وَتَصْفَحَ عَنْ ظُلْمِی، وَتُنْجِحَ طَلِبَتِی، وَتَقْضِیَ حاجَتِی، وَتُنْجِزَ لِی مَا وَعَدْتَنِی، وَتُقِیلَ عَثْرَتِی، وَتَغْفِرَ ذُ نُوبِی، وَتَعْفُوَ عَنْ جُرْمِی، وَتُقْبِلَ عَلَیَّ وَلاَ تُعْرِضَ عَنِّی وَتَرْحَمَنِی وَلاَ تُعَذِّبَنِی، وَتُعافِیَنِی وَلاَ تَبْتَلِیَنِی، وَتَرْزُقَنِی مِنَ الرِّزْقِ ٲَطْیَبَہُ وَٲَوْسَعَہُ وَلاَ تَحْرِمَنِی، یَا رَبِّ وَاقْضِ عَنِّی دَیْنِی، وَضَعْ عَنِّی وِزْرِی، وَلاَ تُحَمِّلْنِی مَا لاَ طاقَۃَ لِی بِہِ، یَا مَوْلایَ وَٲَدْخِلْنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ ٲَدْخَلْتَ فِیہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ وَٲَخْرِجْنِی مِنْ کُلِّ سُوئٍ ٲَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ، وَاَلسَّلاَمُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَرَحْمَۃُ اﷲِ وَبَرَکاتُہُ ۔
پھر تین مرتبہ کھے:
"اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَدْعُوکَ کَما ٲَمَرْتَنِی فَاسْتَجِبْ لِی کَما وَعَدْتَنِی "پھر کھے: اَللّٰھُمَّ إنِّی ٲَسْٲَلُکَ قَلِیلاً مِنْ کَثِیرٍ مَعَ حاجَۃٍ بِی إلَیْہِ عَظِیمَۃٍ، وَغِناکَ عَنْہُ قَدِیمٌ، وَھُوَ عِنْدِی کَثِیرٌ وَھُوَ عَلَیْکَ سَھْلٌ یَسِیرٌ فَامْنُنْ عَلَیَّ بِہِ إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ
ترجمہ:
اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیرے فضل میں سے زیادہ فضل کا اور تیراسارا ھی فضل بھت بڑھا ھوا ہے اے معبود !میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیرے سارے ھی فضل کا اے معبود! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیرے رزق میں سے عمومی رزق کا اور تیرا سارا رزق عام ہے اے معبود! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیرے تمام تر رزق کا اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیری عطا میں سے گوارا تر کا اور تیری تمام عطائیں ھی گواراتر ہیں اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیری ھر ایک عطا کا اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیری بھلائی میں سے جلد پھنچنے والی کا اور تیری ھر بھلائی جلد پھنچنے والی ہے اے معبود! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیری تمام بھلائیوں کا اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیرے بھترین احسان کا اور تیرے تمام احسان بھترین ہیں اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے تیرے تمام تر احسانوں کا اے معبود ! میں سوال کرتا ھوں تجھ سے اس واسطے سے جس کو تو قبول فرماتا ہے پس میری دعا قبول کر اے اﷲ اور اپنے رضا یافتہ بندے حضرت محمد(ص) پر رحمت فرما جو تیرے چنے ھوئے رسول(ص) تیرے امانتدار ساری مخلوق میں تیرے رازدار بندوں میں سے تیرے پسندیدہ تیرے سچے نبی(ص) اور تیرے دوست ہیں اور اپنے رسول(ص) پر رحمت فرما جو سارے جھانوں میں تیرے منتخب بشارت دینے والے ڈرانے والے اور چراغِ روشن ہیں اور ان کے نیک پاک اھل بیت(ع) پر اور اپنے فرشتوں پر رحمت فرما جن کو تو نے اپنے لئے خاص کیا اور انھیں اپنی مخلوق سے پوشیدہ رکھا اور اپنے نبیوں پر رحمت کر جو تیری سچی خبر دیتے رھے ہیں اور ان رسولوں پر جن کو تونے اپنی وحی کیلئے مخصوص کیا اور ان کو اپنے پیغاموں کا حامل بنا کر جھانوں میں فضیلت دی اور اپنے نیک بندوں پر رحمت کر جن کو تونے اپنے رحمت میں داخل فرمایا ھدایت یافتہ امام اور پیشوا ہیں اور تیرے پاک دل دوست ہیں اور جبرائیل(ع) میکائیل(ع) اسرافیل(ع) اور فرشتہ موت پر رحمت فرما اور رضوان داروغہ جنت پر اور مالک پر رحمت کر جو داروغہ جھنم ہے اور روح القدس و روح الامین پر رحمت کر اور حاملان عرش پر جو تیرے مقرب ہیں اور ان دو فرشتوں پر رحمت کرجو نماز میں میرے نگھبان ہیں جو تجھے پسند ہے کہ اس کے ذریعے ان کیلئے رحمت طلب کرتے ہیں آسمانوں والے اور زمین والے پاکیزہ رحمت بھت زیادہ برکت والی نکھری ھوئی بڑھنے والی جو ظاھر و باطن میں عزت و قدر والی ھو کہ اس سے اگلوں پچھلوں پر ان کی بزرگی آشکار ھوجائے اے معبود! حضرت محمد(ص) کو ذریعہ قرب، بزرگی اور بلندی عطا کر اور ان کو امت کی طرف سے وہ بھترین بدلہ دے جو کسی نبی کو اس کی امت سے ملا اے معبود! حضرت محمدکو ہر تقرب کے ساتھ ایک اور تقرب ھر ذریعے کے ساتھ ایک اور ذریعہ ھر بزرگی کے ساتھ ایک اور بزرگی اور ھر بڑائی کے ساتھ ایک اور بڑائی دے اور محمد(ص) اور ان کی آل (ع) کو روز قیامت اس سے بڑا مقام دے جو اس روز تو اگلوں پچھلوں میں سے کسی کو عطا فرمائے گا اے معبود! حضرت محمد کو تمام نبیوں کی نسبت خود سے زیادہ قریب کی نشست دے اور جنت میں انھیں بھت کشادہ مکان عطا کر اور اپنے قرب کا نزدیکی ذریعہ عنایت فرما اور بنا دے ان کو پھلا شفیع اور جس کی شفاعت قبول ھوئی انھیں پھلا کلام کرنے والا بنا جس کا سوال پورا ھوا اور انھیں مقام محمود پرفائز فرما جس سے سب اگلے پچھلے ان پر رشک کرنے لگیں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے میں سوال کرتا ھوں تجھ سے کہ محمد(ص) و آل محمد(ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میری آواز سن میری دعا قبول فرما میرے گناھوں سے در گزر کر میرے ناروا عمل سے چشم پوشی فرمامیری ضرورت پوری کر میری حاجت بر لا اور مجھ سے کیا ھوا وعدہ پورا فرما میری لغزشیں معاف کرمیرے گناہ بخش دے میرا جرم معاف فرما میری طرف توجہ کر اور مجھ سے دھیان نہ ھٹا مجھ پر رحم کر اور عذاب نہ دے مجھے بچائے رکھ اور مصیبت میں نہ ڈال مجھے بھترین روزی عطا فرما اور اس میں وسعت دے اور مجھے محروم نہ کر اے پروردگار میرا قرض ادا کر دے اور مجھ سے بوجھ ھٹا دے اور مجھ پر وہ بار نہ ڈال جو میری طاقت سے زیادہ ھو اے میرے مالک اور مجھے ھر اس نیکی میں داخل کر جس میں تو نے محمد(ص) و آل محمد(ص) کو داخل کیا اور مجھے ھر اس بدی سے دور رکھ جس سے تو نے محمد(ص) و آل محمد(ص) کو دور رکھا تیری صلوات ھو ان پر اور ان(ص) کی آل (ع) پر اور سلام ھو ان پر اور ان(ص) کی آل(ع) پر اور خدا کی رحمت اور برکتیں ھوں۔
اے معبود ! میں پکارتا ھوں تجھے جیسا تونے حکم دیا بس میری دعا قبول کر جیساکہ تو نے مجھ سے وعدہ کیا اے معبود! میں تجھ
سے مانگتا ھوں بھت میں سے تھوڑا جس کی مجھے بڑی ضرورت ہے اور تو اس سے ھمیشہ بے نیاز ہے اور وہ میرے نزدیک بھت ہے
اور تیرے لئے وہ بھت معمولی و آسان ہے پس وہ مجھے عطا فرما بے شک تو ھر چیز پر قدرت رکھتا ہے ایسا ھی ھو اے سب جھانوں کے رب ۔
 

Add comment


Security code
Refresh