www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اکثر مسلمان حدیث غدیر کی صحت اور امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت کو قبول کرتے ہیں اور غالبا حدیث غدیر کو قطعی اور متواتر 

سمجھتے ہیں پھر بھی ایک گروہ یہ سوال کرتا ھوا نظر آتا ہے کہ اگر واقعہ غدیر رونما ھوا اور اتنے کثیر تعداد میں لوگ اس کے شاھد تھے تو پھر کیوں امیر المومنین علی علیہ السلام نے اپنی حقانیت کے اثبات کے لیے اس کے ذریعے احتجاج نھیں کیا؟ اور اس کو دلیل کے طور پیش نھیں کیا؟

اس گروہ کے وھم و گمان میں یہ بات ہے کہ یا تو واقعہ غدیر کا تاریخ اسلام میں کوئی وجود ھی نھیں تھا اور یہ شیعوں کا منگھڑت واقعہ ہے یا اگر اس کا وجود تھا تو مسئلہ امامت سے اس کا کوئی رابطہ نھیں تھا۔
جواب:
اس اشکال کے جواب میں یہ کھیں گے کہ اگر حدیث غدیر کو یقینی اور متواتر نہ سمجھیں تو یہ قبول کرنا پڑے گا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی احادیث میں سے کوئی حدیث بھی قطعی الصدور اور متواتر نھیں ہے۔ رھی بات یہ کہ امیر المومنین علیہ السلام نے اپنی حقانیت کو ثابت کرنے کے لیے اس حدیث سے احتجاج نھیں کیا اسے اپنی امامت کے اثبات پر دلیل کے طورپر پیش نھیں کیا یہ تاریخ سے ناآشنائی اور واقفیت نہ رکھنے کی علامت ہے۔
معتبر اور متفق علیہ کتابوں کی چھان بین سے یہ واضح ھوتا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام نے ۲۲ موارد سے زیادہ اپنے حق کے اثبات کے لیے حدیث غدیر کو دلیل کے طور پر پیش کیا ہے۔ ان میں سے چند ایک موارد کو مختصر میں بیان کرتے ہیں اور باقی موارد کے صرف منابع کی طرف اشارہ کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔
وہ موارد جھاں حضرت علی علیہ السلام نے حدیث غدیر سے احتجاج کیا:
۱:مسجد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں
تاریخی منابع سے یہ معلوم ھوتا ہے کہ سب سے پھلا وہ مقام جھاں حضرت علی علیہ السلام نے حدیث غدیر کو اپنے حق کی حقانیت پر دلیل کے طور پر پیش کیا مسجد البنی ہے۔ رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے بعد جب آپ خلیفہ اول کی بیعت کے لیے مسجد النبی میں لے کر آئے تو آپ نے خلافت مسلمین کو اپنا حق قرار دیتے ھوئے بیعت کرنےسے منع کر دیا۔ اور اس حدیث سے استدلال کیا۔ بشیر بن سعد انصاری کھڑے ھوئے اور کھا : اے ابو الحسن! اگر انصار ابوبکر کی بیعت سے پھلے آپ کی اس گفتگو کو سنتے تو قطعا ابوبکر کی بیعت نہ کرتے اور حتی دو آدمی بھی آپ کی بیعت کرنے میں اختلاف نہ کرتے۔ امیر المومنین علیہ السلام نے جواب دیا:
"يا هؤلاء أكنت أدع رسول الله مسجى لا أواريه و أخرج أنازع فى سلطانه؟ و الله ما خفت أحدا يسمو له و ينازعنا أهل البيت فيه و يستحل ما استحللتموه، و لا علمت أن رسول الله صلى الله عليه و آله ترك يوم غدير خم لأحد حجة و لا لقائل مقالا. فأنشد الله رجلا سمع النبى صلى الله عليه و اله يوم غدير خم يقول: «من كنت مولاه فهذا على مولاه اللهم وال من والاه و عاد من عاداه و انصر من نصره و اخذل من خذله» أن يشهد الان بما سمع". (۱)
"کیا رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے جنازے کو زمین پر رکھ دیتا اور انھیں غسل و کفن کرنے سے پھلے میں خلافت کے چکر میں پڑ جاتا؟ خلافت کا مسئلہ تو اتنا واضح تھا کہ میں یہ گمان بھی نھیں کر سکتا تھا کہ کوئی دوسرا اس کی لالچ میں پڑ جائے گا۔ اور اس مسئلہ میں اھلبیت نبوت کے ساتھ معرکہ آرا ھو جائے گا۔ مگر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے دن حجت کومسلمانوں پر تمام نھیں کیا تھا؟ مگر کسی کے لیے کوئی عذر باقی تھا؟
میں سب کو خدا کی قسم دیتا ھوں جس نے بھی غدیر کے دن رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بیان کو سنا ہے،کھڑا ھو کر گواھی دے جو آپنے فرمایا: "جس جس کا میں مولا ھوں اس اس کے علی مولا ہیں ، خدایا جو علی کو دوست رکھے اسے دوست رکھ جو علی سے دشمنی کرے اس سے دشمنی کر، جو علی کی نصرت کرے تو اس کی نصرت کر اور جو علی سے روگردانی کرے تو اس سے روگردانی کر ۔"
زید بن ارقم کا کھنا ہے کہ علی علیہ السلام کے اس بیان کے بعد اصحاب بدر میں سے بارہ لوگ اٹھے اور گواھی دی۔ لیکن میں نے اس کے باجود کہ اس کلام کو رسول اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زبانی سنا تھا گواھی دینے سے انکار کیا اور امیر المومنین کی اسی نفرین کی وجہ سے میری آنکھوں کی روشی ختم ھو گئی۔
۲: خطبہ وسیلہ میں
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رحلت کے ساتویں دن امیر المومنین علی علیہ السلام نے مدینہ میں ایک طویل خطبہ پڑھا جو خطبہ وسیلہ کے نام سے معروف ہے۔ اس خطبہ میں آپ نے واقعہ غدیر اور آیہ اکمال دین کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا اور مخاطبین کے سامنے اپنے خلافت کے حق کو اثبات کیا۔ ثقۃ الاسلام کلینی، نے روضہ کافی میں اس خطبہ وسیلہ کو نقل کیا ہے اس خطبہ کا ایک حصہ یہ ہے:
"۔۔۔و قوله صلى الله عليه و اله حين تكلمت طائفة فقالت: نحن موالى رسول‏الله(صلی الله علیه و آله و سلم) فخرج رسول الله صلى الله عليه و آله إلى حجة الوداع ثم صار الى غدير خم، فأمر فأصلح له شبه المنبر ثم علاه و أخذ بعضدى حتى رئى بياض إبطيه رافعا صوته قائلا فى محفله: "من كنت مولاه فعلى مولاه، اللهم وال من والاه و عاد من عاداه" فكانت على ولايتى ولاية الله و على عداوتى عداوة الله. و أنزل الله عزو جل فى ذلك اليوم: اليوم اكملت لكم دينكم و أتممت عليكم نعمتي و رضيت لكم الاسلام دينا (۲) فكانت ولايتى كمال الدين و رضا الرب جل ذكره..." (۳)
" پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عمر مبارک کے آخری ایام میں جب ایک گروہ نے کھا: ہم پیغمبر کے بعد اس امت کے رھبر ہیں تو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم حجۃ الوداع کے لیے مدینہ سے نکل پڑے اور حج کے اعمال و ارکان بجا لانے کے بعد جب غدیر خم کے میدان میں پہنچے تو حکم دیا کہ ایک منبر آپ کے لیے تیار کیا جائے اس کے بعد اس منبر پر تشریف لے گئے اور میرا ھاتھ پکڑ کر بلند کیا اس طریقے سے کہ میری بگل کی سفیدی بھی ظاھر ھو گئی اس کے بعد بلند آواز سے فرمایا:
جس جس کا میں مولا ھوں اس کے علی مولا ہیں خدایا اس کے دوست کو دوست رکھ اور اس کے دشمن کو دشمن۔ پس میری ولایت خدا کی ولایت کا معیار اور میری دشمنی خدا کی دشمنی کا معیار قرار پائی۔ اور خدا وند عالم نے اسی دن اس آیت کا نزول فرمایا: آج میں نے دین کو کامل کر دیا اور نعمت کو تمام کر دیا اور اسلام کو تمھارا دین منتخب کر دیا۔
پس میری ولایت دین کے کامل ھونے اور پروردگار کی رضایت کا وسیلہ قرار پائی۔ ۔۔۔
۳: چھہ آدمیوں کی شوریٰ میں
خلیفہ دوم نے اپنا جانشین معین کرنے کے لیے چھہ آدمیوں کی شوریٰ تشکیل دی جن میں سے ایک امیر المومنین علی علیہ السلام تھے اس شوریٰ میں امیر المومنین نے کئی سارے استدلال پیش کئے جو تاریخ کی کتابوں میں نقل ھوئے ہیں تاریخ اور حدیث کی کتابوں میں " حدیث الانشاد" اور " حدیث المناشدہ" مشھور ہیں جو اس واقعہ کے حوالے سے نقل ھوئی ہیں۔ آپ نے اس مقام پر حدیث غدیر سے استدلال پیش کیا۔
ابن مغازلی شافعی (۴۸۳) کتاب المناقب میں حضرت علی علیہ السلام کی گفتگو کو اس انداز میں نقل کرتے ہیں:
"فأنشدكم بالله، هل فيكم أحد قال له رسول الله صلى الله عليه و آله: «من كنت مولاه فعلى مولاه، اللهم وال من والاه و عاد من عاداه، ليبلغ الشاهد منكم الغائب" غيرى؟ (۴) قالوا: اللهم لا."
آپ لوگوں کو خدا کی قسم دیتا ھوں(کہ یہ بتلائے) آپ کی اس مجلس میں میرے علاوہ کوئی ہے جس کے بارے میں پیغمبر(ص) نے فرمایا ھو: جس کا میں مولا ھوں اس کا علی مولا ہے" خدا اس کے دوستوں کو دوست رکھ اور اس کے دشمنوں کو دشمن۔ اور حاضرین اس خطاب کو غائبین تک پھنچا دیں؟ شوریٰ کے افراد نے کھا: خدا کی قسم کوئی نھیں ہے۔"
۴:عثمان کے زمانے میں
عثمان کی خلافت کے زمانے میں انصار اور مھاجرین کا ایک گروہ مسجد النبی میں جمع ھوا اور قریش اور انصار کے فضائل بیان کرنا شروع کر دئیے اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اقوال کے ذریعے قریش اور انصار کی فضیلتوں پر دلائل بیان کئے۔ حضرت علی علیہ السلام بھی اس مجلس میں موجود تھے خاموشی سے بیٹھے ان کی باتوں کو سنتے رہے کچھ لوگوں نے اصرار کیا کہ آپ بھی کچھ کھیں آپ نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے منقول اپنے بارے میں حدیثیں بیان کرنا شروع کیں سامعین ایک ایک حدیث پر اقرار کر رہے تھے اور آپ حدیث پر حدیث بیان کر رھے تھے یھاں تک کہ حدیث غدیر کو بیان کرتے ھوئے فرمایا:
"افتقرون أن رسول الله صلى الله عليه و آله دعانى يوم غدير خم فنادى لى بالولاية ثم قال : ليبلغ الشاهد منكم الغائب؟»قالوا: اللهم نعم". (۵)
کیا آپ لوگ اقرار کرتے ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر خم کے دن مجھے اپنے پاس بلایا اور میری ولایت کا اعلان کیا اور فرمایا: حاضرین اس بات کو غائبین تک پہنچا دیں؟ سب نے کھا: بلکل ھم اقرار کرتے ہیں۔
۵:جنگ جمل کے میدان میں
جنگ جمل کے شروع ھونے سے پھلے امیر المومنین کے طلحہ و زبیر پر حجت تمام کرنے کے لیے ان سے ملاقات کرنے کا پیغام دیا طلحہ نے قبول کر لیا امیر المومنین علیہ السلام نے اس ملاقات میں اس سے یوں فرمایا:
"نشدتك الله هل سمعت رسول الله صلى الله عليه و آله يقول: "من كنت مولاه فعلى مولاه، اللهم وال من والاه و عاد من عاداه"؟ قال: نعم. قال ـ عليه السلام ـ "فلم تقاتلنى؟" قال: لم اذكر". (۶)
تجھے میں خدا کی قسم دیتا ھوں کیا تم نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے نھیں سنا کہ آپ نے فرمایا: جس کا میں مولا ھوں اس کے علی مولا ہیں خدایا اس شخص کو دوست رکھ جو علی کو دوست رکھے اور اس سے دشمنی رکھ جو علی سے دشمنی رکھے۔؟ طلحہ نے کھا: ھاں میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سنا ہے۔
 آپ نے کھا: پھر کیوں میرے ساتھ جنگ کر رھے ھو؟
طلحہ نے کھا: میں بھول گیا تھا۔
۶: صفین کے موقعہ پر
جنگ صفین میں جب معاویہ کے بھیجے ھوئے نمائندہ امیر المومنین علیہ السلام کی خدمت میں پھنچے تاکہ معاویہ اور آپ کے درمیان صلح کروائیں تو آپ نے ایک خطبہ بیان کیا جس میں فرمایا:
"أنشد كم الله فى قول الله: (يا ايها الذين آمنوا أطيعوا الله و أطيعوا الرسول و أولى الأمر منكم) (۷) و قوله: (إنما وليكم الله و رسوله و الذين آمنوا الذين يقيمون الصلاة و يؤتون الزكاة و هم راكعون) (۸)ثم قال: (و لم يتخذوا من دون الله و لا رسوله و لا المؤمنين وليجة)، (۹) فقال الناس: يا رسول الله، أخاص لبعض المؤمنين أم عام لجميعهم؟ فأمر الله عز و جل رسوله أن يعلمهم فيمن نزلت الايات و أن يفسر لهم من الولاية ما فسر لهم من صلاتهم و صيامهم و زكاتهم و حجهم. فنصبنى بغدير خم و قال: "إن الله ارسلنى برسالة ضاق بها صدرى و ظننت أن الناس مكذبونى، فأوعدنى لأبلغنها أو يغذبنى، قم يا على" ثم نادى بالصلاة جماعة فصلى بهم الظهر ثم قال: "ايها الناس، إن الله مولاى و أنا مولى المؤمنين و أولى بهم من أنفسهم، ألا من كنت مولاه فعلى مولاه، اللهم وال من والاه و عاد من عاداه، و انصر من نصره و اخذل من خذله." فقام إليه سلمان الفارسى فقال: يا رسول الله ولائه كماذا؟ فقال: "ولائه كولايتى، من كنت اولى به من نفسه فعلى أولى به من نفسه." و أنزل الله تبارك و تعالى : (اليوم اكملت لكم دينكم و أتممت عليكم نعمتى و رضيت لكم الإسلام دينا) (۱۰)..." (۱۱)
میں آپ لوگوں کو اللہ کی قسم دیتا ھوں کہ ان آیات کے بارے میں کیا کھتے ھو" اے صاحبان ایمان خدا، پیغمبر اور اولی الامر کی اطاعت کرو" اور" بیشک تمھارا ولی خدا اس کا رسول اور وہ شخص جو نماز قائم کرتا ہے اور حالت رکوع میں زکات دیتا ہے" اور" خدا ، پیغمبر اور مومنین کے علاوہ کسی کو اپنا صمیمی دوست نہ بناو" جب لوگوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سوال کیا تھا کہ ان آیات میں مومنین سے مراد سب مومنین ہیں یا ان میں سے بعض ہیں؟ خدا نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو حکم دیا کہ انھیں بتائیں کہ یہ آیات کس کے بارے میں نازل ھوئی ہیں اور ولایت کو ان لیے تفسیر کریں جیسا کہ نماز، روزہ، زکات اور حج کی تفسیر کی۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حکم خدا کی تعمیل میں غدیر خم میں مجھے خلافت کے منصب پر منصوب کیا۔ اور فرمایا: خدا وند عالم نے مجھے ایسی ذمہ داری سونپی ہے کہ جس کی وجہ سے میرا سینہ بھاری ھو گیا ہے میں سوچ رھا تھا کہ اس کی وجہ سے لوگ مجھے جھٹلائیں گے لیکن خدا وند عالم نے مجھے ڈرایا ہے کہ اس پیغام کو پھنچا دو ورنہ میرے عذاب میں مبتلا ھو جاو گے۔ اے علی اٹھو"۔ اس کے بعد لوگوں کو نماز جماعت کی دعوت دی اور نماز ظھر کو جماعت کے ساتھ بجا لائے۔ اس کے بعد فرمایا: اے لوگو خدا میرا مولا ہے اور میں مومنین کا مولا ھوں اور مومنین پر میرا اختیار خود ان سے زیادہ ہے جان لو جس جس کامیں مولا ھوں اس کے علی مولا ہیں۔ خدا وندا جو علی کو دوست رکھے اسے دوست رکھ جو علی سے بغض رکھے اس سے نفرت کر۔ جو علی کی مدد کرے اس کی مدد کر۔ اور جو علی کی مدد نہ کرے اس کو ذلیل و خوار کر دے۔
یھاں پر سلمان فارسی اٹھے اور کھا: یا رسول اللہ علی کا لوگوں پر اختیار اور ان کی ولایت کیسی ہے؟ آنحضرت نے فرمایا: اس کا اختیار میرے اختیار کی طرح ہے جس شخص پر میں اس کے نفس سے زیادہ اختیار رکھتا ھوں علی بھی اس شخص پر اس کے نفس سے زیادہ اختیار رکھتے ہیں۔ خدا وند عالم نے اسی اثنا اس آیت کو نازل کیا: میں نے آج دین کو کامل کیا اور نعمت کو تمھارے اوپر تمام کیا اور راضی ھو گیا ھوں کہ اسلام تمھارا دین ہے۔"
۷: مسجد کوفہ میں
امام علی علیہ السلام نے کئی بار لوگوں کو مسجد کوفہ میں جمع کیا اور فرمایا کہ جو شخص بھی غدیر خم میں حاضر تھا اس نے حدیث غدیر کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زبان مبارک سے سنا کھڑے ھو کر گواھی دے۔
کئی بار آپ نے لوگوں سے مطالبہ کیا اور اصحاب پیغمبر میں سے کئی آدمیوں نے گواھی دی کہ ھم نے غدیر خم میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے اس بات کو سنا۔
احمد بن حنبل اپنی مسند میں امیر المومنین کے گواھوں میں سے ایک کی داستان یوں نقل کرتے ہیں:
علی (رضی اللہ عنہ)نے لوگوں کو رحبہ ( کوفہ کا ایک چوراھا)میں جمع کیا اور فرمایا: "أنشد الله كل امرئ مسلم سمع رسول الله صلى الله عليه و آله و سلم يقول يوم غدير خم ما سمع لما قام."
میں خدا کی قسم دیتا ھوں ہر مسلمان کو جس نے غدیر خم میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خطبہ کو سنا ہے اٹھے اور گواھی دے۔
احمد بن حنبل کھتے ہیں: ابی الطفیل کے بقول تیس لوگ اٹھے لیکن ابو نعیم نقل کرتے ہیں کہ بھت سارے لوگوں نے اٹھ کر گواھی دی کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو غدیر خم میں مشاھدہ کیا اس حال میں علی علیہ السلام کا ھاتھ پکڑے یہ فرما رھے تھے: آیا آپ یہ جانتے ہیں کہ میں مومنین پر خود ان سے زیادہ حق رکھتا ھوں؟ لوگوں نے جواب دیا: ھاں یا رسول اللہ آپ ھم سے زیادہ ھم پر اختیار رکھتے ہیں۔ اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: جس کا میں مولا ھوں اس کے علی مولا ہیں۔ خدایا اس شخص کو دوست رکھ جو علی کو دوست رکھے اور اسے دشمن رکھ جو علی سے دشمنی کرے۔
ابی الطفیل جو اس روایت کے راوی ہیں کھتے ہیں: میں لوگوں کے مجمع سے باھر نکلا اس حال میں کہ اس حدیث کو قبول کرنا میرے لیے مشکل ھو رھا تھا اور میں شک کی حالت میں تھا لھذا زید بن ارقم کے پاس گیا اور جوکچھ میں نے علی علیہ السلام سے اس دن سنا اس کو بتایا۔ زید بن ارقم نے کھا: حق وھی ہے جو تم نے سنا ہے۔ میں نے خود ان تمام حدیثوں کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے سنا ہے۔ (۱۲)
۸:کوفہ میں
امام علی علیہ السلام کوفہ میں اپنے ایک خطبہ میں واقعہ غدیر اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی احادیث سے استناد کرتے ھوئے اپنے حق کے اثبات کی طرف اشارہ کررھے تھے اور لوگوں سے گواھی لے رھے تھے، اسی محفل میں انس بن مالک بھی موجود تھے لیکن انس نے کسی مصلحت کے تحت گواھی دینےسے انکار کر دیا۔
ابن ابی الحدید نھج البلاغہ کی شرح میں یوں نقل کرتے ہیں:
"المشهور أن عليا ـ عليه السلام ـ ناشد الناس الله فى الرحبة بالكوفة، فقال: أنشدكم الله رجلا سمع رسول الله صلى الله عليه و آله، يقول لى و هو منصرف من حجة الوداع: من كنت مولاه فعلى مولاه، اللهم وال من والاه و عاد من عاداه، فقام رجال فشهدوا بذلك. فقال ـ عليه السلام ـ لانس بن‏مالك: "لقد حضرتها فما بالك؟. فقال: يا اميرالمؤمنين كبرت سني و صار ما أنساه اكثر مما اذكر. فقال (على عليه السلام‏) له: ان كنت كاذبا فضربك الله بها بيضاء لا تواريها العمامة. فما مات حتى أصابه البرص". (۱۳)
مشھور ہے علی علیہ السلام نے کوفہ کے رحبہ میں لوگوں کو قسم دی اور کھا کہ خدا کی قسم دیتا ھوں جس شخص نے رسول اسلام کے حجۃ الوداع سے واپسی پر آپ سے سنا کہ میرے بارے میں آپ نے فرمایا: "من کنت مولاہ فعلی مولاہ، اللھم وال من والاہ و عاد من عاداہ" اٹھے اور گواھی دے۔ اس کے بعد علی علیہ السلام نے انس بن مالک سے فرمایا: تم بھی اس دن موجود تھے کیوں گواھی نھیں دیتے۔ انس بن مالک نے کھا: یا امیر المومنین میری عمر زیادہ ھو چکی ہے مجھے بھولنے کی بیماری ہے جو کچھ مجھے یاد ہے اس سے زیادہ میں بھول چکا ھوں۔ امیر المومنین نے فرمایا: اگر تم جھوٹے ھو تو خدا تمھیں ایسی سفیدی کی بیماری میں مبتلا کرے کہ سفید عمامہ بھی اسے نہ چھپا سکے۔ اس کے بعد انس اس سے پھلے کہ دنیا سے جائیں برص کی بیماری میں مبتلا ھو گئے۔
۹: جنگ نھروان کے بعد
جنگ نھروان کے بعد امیر المومنین علی علیہ السلام نے ایک خط شیعوں کو لکھا اور کوفہ کے بزرگوں میں سے دس لوگوں کو حکم دیا کہ ھر جمعہ لوگوں کے حضور میں اس خط کو قرائت کیا جائے۔ آپ نے اس خط کے ایک حصہ میں اپنی ولایت پر استدلال کرتے ھوئے فرمایا:
"و انما حجتى أنى ولى هذا الأمر من دون قريش، أن نبى الله صلى الله عليه و آله قال: "الولاء لمن أعتق" فجاء رسول الله صلى الله عليه و آله بعتق الرقاب من النار، و أعتقها من الرق، فكان للنبى صلى الله عليه و آله، ولاء هذه الأمة، و كان لى بعده ما كان له، فما جاز لقريش من فضلها عليها بالنبى صلى الله عليه و آله، جاز لبنى هاشم على قريش، و جاز لى على بنى هاشم يقول النبى صلى الله عليه و آله يوم غدير خم "من كنت مولاه فعلى مولاه"، الا أن تدعى قريش فضلها على العرب بغير النبى صلى الله عليه و آله. فإن شاءوا فليقولوا ذلك..." (۱۳)
 اس بات پر دلیل کہ میں صاحب امر ھوں نہ قریش ، یہ ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نےفرمایا: "ولایت اش شخص کے لیے ہے جو آزاد کرے" اور چونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے لوگوں کو پتوں کی پرستش اور آتش جھنم سے آزاد کیا لھذا امت پر ولایت رکھتے ہیں۔ آنحضرت کے بعد وھی ولایت میری طرف منتقل ھوئی ہے اس لیے کہ ھر فضیلت جو قریش امت پر رکھتے ہیں پیغمبر ھی کی وجہ سے ہے اس بنیاد پر بنی ھاشم تمام قریش پر فضیلت رکھتے ہیں۔ اور میں اسی فضیلت کو بنی ھاشم پر رکھتا ھوں اس لیے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے غدیر کے دن میرے بارے میں فرمایا ہے:" من کنت مولاہ فھذا علی مولاہ"۔ مگر یہ کہ قریش دعوی کریں کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے رشتہ داری کے علاوہ کوئی اور فضیلت رکھتے ہیں۔
دوسرے موارد کے منابع:
شیخ طوسی، مصباح المجتھد ص۷۵۲۔
علامہ مجلسی،بحار الانوار ج ۹۷۔
ابن الصباح المالکی، الفصول المھمہ، ۱۵۔
ابن الجوزی، تذکرۃ الخواص، ص ۱۰۳۔
حموینی، فوائد السمطین، ج۱ ص۴۲۷۔
شیخ مفید، الفصول المختارۃ، ج۲، ص۷۰۔
طبرسی، الاحتجاج، ج۱، ص۴۲۹۔
قندوزی حنفی، ینابیع المودۃ، ص۷۸۔
علامہ امینی، الغدیر، ج۲، ص۳۲۔
ابن مغازلی شافعی، المناقب، ص۲۱۔

حوالہ جات:
۱۔ احتجاج طبرسى، ج ۱، ص ۱۸۴؛ الامامة و السياسة، ص ۲۹ ـ ۳۰؛ بحارالانوار، ج ۲۸، ص .۱۸۵۔
۲۔ مائدة ،آیت۳۔
۳۔ الروضة من الكافى، ج ۸، ص .۲۷۔
۴۔ مناقب ابن المغازلى، ص ۱۱۴؛ مناقب الخوارزمى، ص ۲۲۲؛ امالى، شيخ طوسى، ص ۳۳۳؛ همان، ص ۵۴۶؛ همان، ص ۵۵۵؛ الاحتجاج، طبرسى، ج ۱، ص ۳۳۳ و ۲۱۳؛ كشف اليقين، ص ۴۲۳؛ نويسنده؟؛ فرائد السمطين، ج ۱،ص ۳۱۵؛ نويسنده؟؛ ارشاد القلوب، ج ۲، ص .۲۵۹۔
۵۔ كتاب سليم بن‏قيس، حديث ۱۱، ص ۶۴۱؛ فوائد السمطين، ج ۱، ص ۳۱۲؛ الغدير، ج ۱، ص .۱۶۳۔
۶۔ مناقب الخوارزمى، ص ۱۸۲؛ مستدرك حاكم، ج ۳، ص ۳۷۱؛ مروج الذهب، ج ۲، ص ۳۷۳؛ تذكرة الخواص، ابن الجوزى، ص ۷۳؛ مجمع الزوائد، ج ۹، ص .۱۰۷۔
۷۔ النساء، ،آیت۵۹۔
۸۔ المائده، ،آیت۵۵۔
۹۔ التوبة، ،آیت۱۶۔
۱۰۔المائده، آیت۶۔
۱۱۔كتاب سليم بن‏قيس، ص ۷۵۸؛ الغدير، ج ۱، ص ۱۹۵؛ احتجاج طبرسى، ج ۱، ص ۳۴۱؛ فرائد السمطين، ج ۱، ص ۳۱۴؛ كمال الدين، ج ۱، ص ۲۷۴؛ بحارالانوار، ج ۳۳، ص .۱۴۷۔
۱۲۔ مسند احمد بن‏حنبل، ج ۴، ص ۳۷۰؛ اين حديث در صدها كتاب شيعه و سنى با عبارات مختلف نقل شده است.
۱۳۔ كشف المحجة، سيد بن‏طاووس، ص .۲۴۶ معادن الحكمةفى مكاتيب الائمة، فصل ۲؛ بحار، ج ۳۰،ص‏ .۷۔
 

Add comment


Security code
Refresh