www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

اسلام،جھل و نادانی کی سرزنش کرتے ھوئے علم و دانش کی مدح کرتاہے، اور اپنے پیروؤں کو علم و فضیلت حاصل کرنے کی تشویق کرتاہے، جبکہ دوسرے ادیان کی کتابیں آزادانہ غورو فکر اور مخالفوں کی باتوں کی تحقیق کرنے سے منع کرتی ہیں۔
اسلام کی آسمانی کتاب(قرآن مجید) حق کو قبول کرنے، کا حکم دینی ہے خواہ وہ مخالف ھی کی طرف سے کیوں نہ ھواور انسان کے ساتھ استدلال اور آزادانہ طریقہ سے گفتگو کرتی ہے اور لوگوں کو آسمان وزمین اور ان میں موجودھر چیز کی پیدائش،انسان کی خلقت ،اسلاف کی تاریخ اور کائنات کی فطری گردش کے بارے میں غوروفکر کرنے کی تاکید کرتی ہے ،بلکہ اس کے علاوہ محسوسات کے دائرہ سے آگے بڑھ کر اور ماوراء طبیعت کے بارے میں غور و فکر کی تاکید کرتی ہے ۔
اس مو ضوع کے بارے میں جوآیات اور روایات پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے جانشینوں سے ھم تک پھنچی ہیں ،وہ بے شمار ہیں۔
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم علم حاصل کرنے کو اس قدر اھمیت دیتے تھے کہ آپۖ نے فرمایا: ''علم حاصل کرناھر مسلمان پر واجب ہے''
''طلب العلم فریضہ علی کل مسلم'' (بحار الانوار ، ج ١، ١٧٢)۔۔

Add comment


Security code
Refresh