www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

۹۰۶ھ میں شیخ صفی الدین اردبیلی (متوفی ۷۳۵ ھ )کے خاندان میں سے ایک تیرہ سالہ نوجوان نے جو مذھب کے لحاظ سے شیعہ تھا ،اپنے آباء واجداد کے تین سو مریدوں اور درویشوں کو ساتھ لے کر حکومت وقت کے خلاف سر اٹھایا تاکہ ایک مستقل ، خود مختار اور آزاد شیعہ ریاست کومعرض وجود میں لائے۔

  اس کے لئے وہ اردبیل،ایران سے اٹھا اورکشور کشائی کرتے ھوئے طوائف الملوکی کوایران سے ختم کردیا ۔ اس نے علاقائی بادشاھوں اور خصوصا ً آل عثمان خاندان کے بادشاھوں کے ساتھ خونریزجنگیں کیں ۔ یھاں تک کہ ایران کو جو اس وقت حصوں بخروں میں تقسیم ھوچکا تھا ، ایک متحدہ اورآزاد ملک بنا دیا اورمذھب شیعہ کو اپنی حکومت اورقلمرو میں سرکاری مذھب کا درجہ دے کر رواج دیا ۔ شاہ اسماعیل صفوی کی وفات کے بعد صفوی خاندان کے دوسرے بادشاھوں نے بارھویںصدی ھجری تک ایران میں اپنی حکومت جاری رکھی اور سب نے یکے بعد دیگرے شیعہ امامیہ مذھب کوسرکاری مذھب کے طور پرتصدیق اور تسلیم کیا اور اس کو مضبوط بنانے کے لئے کسی کوشش اور جد وجھد حتیٰ جنگو ں سے بھی دریغ نہ کیا ۔ یھاں تک کہ یہ خاندان جب اپنے عروج پر تھا (یعنی شاہ عباس صفوی کے زمانے میں ) اس نے ملکی آبادی اور وسعت کو موجودہ ایران سے دوگنا کردیاتھا ۔

Add comment


Security code
Refresh