www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

فلسطین میں تحریک جھاد اسلامی نے صھیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے ساتھ اظھار یکجھتی کرنے کے لئے انسانی زنجیر تشکیل دی ہے

فلسطین آن لائين کے مطابق فلسطین کی مختلف سیاسی شخصیتوں نے اس انسانی زنجیرمیں شرکت کی۔ واضح رھے اس سے قبل بھی صھیونی حکومت کی جیلوں میں قید بیمار فلسطینیوں کی حمایت میں ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا تھا۔ادھر اطلاعت ہیں کہ رامون جیل میں فلسطینی قیدیوں کی حالت افسوسناک ہے کیونکہ انھیں طبی سھولتوں سے محروم کردیا گیا ہے۔
الرسالہ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق صھیونی حکام نے سرطان کے ایک مریض کو محمد شرحہ کو عمر قید کی سزا دی ہے اور اسے دواؤں سے بھی محروم کررکھا ہے۔ محمد شرحہ نے کھا ہےکہ اگر اسے طبی امداد نہ دی گئي تو وہ بھوک ھڑتال شروع کردے گا۔صھیونی حکومت فلسطینی قیدیوں کو رشتہ داروں سے ملنے کی اجازت بھی نھیں دیتی۔ یہ بھی رپورٹیں ہیں کہ صھیونی حکومت کی وحشیانہ پالیسیوں کی وجہ سے فلسطینی قیدیوں میں متعدی بیماریاں تیزی سے پھیل رھی ہیں۔
 صھیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں نے کئي مھینوں سے بھوک ھڑتال کررکھی ہے اور ان کی حالت نازک بتائي جاتی ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh