امریکہ کے نائب صدر جو بایڈن نے عراق کے امور میں مداخلت کرتے ھوئے عراق کو کرد، شیعہ اور سنی تین حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ پیش کیاہے۔
اخبار کے مطابق امریکہ کے نائب صدر جو بایڈن نے حال ھی میں ایک عراق وفد کے ساتھ ملاقات میں کھا ہے کہ عراق کے بحران کو حل کرنے کے لئے عراق کو شیعہ ، سنی اور کرد تین حصوں میں تقسیم کرنا ضروری ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت کئی شھروں میں حالیہ دنوں میں زبردست بم دھماکے کئے گئے ہیں ان بم دھماکوں میں القاعدہ دھشت گرد تنظیم ملوث ہے جو خطے میں امریکی منصوبوں پر عمل کرتے ھوئے اسلامی ممالک کو کمزور کررھی ہے القاعدہ دھشت گرد تنظیم سعودی عرب کے سلفی وھابی دھشت گردوں پر مشتمل تنظیم ہے۔