شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران زعبی نے کھا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی شام مخالف سازشیں ناکام ھوں گی۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق عمران زعبی نے آج کھا ہے کہ شام امریکہ اور صھیونی حکومت کی سازشوں کی ناکامی کے راستے پر گامزن ہے اور کوئي بھی شام کو اپنے اھداف و مقاصد کے حصول سے روک نھیں سکتا ہے۔ عمران زعبی نے مزید کھاکہ تمام دھشتگردوں کے خاتمے تک ان کا تعاقب جاری رھے گا اور تمام مجرم چاھے وہ فوجی ھوں یا غیر فوجی ھوں اپنے کیفرکردار کو پھنچ کر رھیں گے۔ انھوں نے مزید کھا کہ شام کے بحران کا سیاسی حل ایک فریق کی شکست اور دسرےکی کامیابی نھیں ہے بلکہ شام کے مستقبل کے لۓ اس ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو اس راہ حل میں شریک ھونا چاھۓ۔