آیت اللہ العظمی سیستانی نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر حملے کی مذمت کرتے ھوئے کھا: میں بحرین کے شیعوں کے لیے دعا کرتا ھوں۔
جھان تشیع کے عظیم الشان مرجع تقلید آیت اللہ العظمی آقائے سیستانی نے گزشتہ روز بحرین میں آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ھوئے آل خلیفہ کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیا۔
انھوں نے آیت اللہ عیسی قاسم، بحرین کے دیگر علماء اور شیعوں کے ساتھ ھمدردی کا اظھار کرتے ھوئے کھا: میں ان کے لیے دعا کرتا ھوں۔
اسی طرح آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی نے بھی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملے کی مذمت کرتے ھوئے کھا کہ اس مذھبی شخصیت کے گھر پر حملہ خود ان پر حملے کے مترادف ہے۔
واضح رھے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے صبح جمعہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر پر حملہ آور ھو کر گھر کے دروازے توڑے اور گھر میں داخل ھو کر تلاشی لی جبکہ اھل خانہ کے اندر خوف و ھراس پیدا کرنے کی بھی کوشش کی۔