ایک سعودی مفتی کے فتوے کے مطابق مسجد الحرام میں عورتوں اور مردوں کے باھمی اجتماع کو روکنے کی غرض سے مسجد الحرام کو منھدم کردیا جائے ۔
رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے ایک وھابی ملّا اور ریاض یونیورسٹی میں ایجوکیشن بورڈ کے سابقہ رکن یوسف الاحمد نے ایک سیٹلائٹ چائنل سے گفتگو میں کھا کہ مسجد الحرام میں عورتوں اور مردوں کے باھمی اجتماع کو روکنے کی غرض سے مسجد الحرام کو منھدم کردیا جائے ۔
انھوں نے "شیخ عبدالعزیز بن باز" کے فتوے کا حوالہ دیتے ھوئے تاکید کی کہ عورتوں اور مردوں یعنی دو مخالف جنس افراد کا ایک جگہ جمع ھونا حرام ہے ۔
اس وھابی مفتی نے مسجد الحرام کو مکمل طور پر گرائے جانے کا مطالبہ کرتے ھوئے تجویز پیش کی کہ عورتوں اور مردوں کو ایک مکان پر اکٹھا ھونے سے روکنے کے لئے مسجد الحرام کو 10، 20 یا 30 منزلوں پر تعمیر کیا جائے ۔
واضح رھے کہ یوسف الاحمد سعودی عرب کے ان شدت پسند مفتیوں میں سے ہیں جو ھمیشہ عجیب و غریب فتوے دیا کرتے ہیں ۔
شیخ عبدالرحمن البراک سعودی عرب کے ایک اور وھابی مفتی نے بھی کچھ دن پھلے اپنے فتوے میں کھا تھا کہ عورتوں اور مردوں کے یکجا جمع ھونے کو مباح جاننے والے افراد کا خون بھانا جائز ہے۔