www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

عراق کی مجلس اعلی اسلامی کے سربراہ نے حضرت حجربن عدی کی قبر پر حملے کی مذمت کرتے ھوئے کھا ہے کہ تمام ادیان کے نزدیک قبروں کو مسمار کرنا ایک مذموم حرکت ہے۔

حضرت حجربن عدی علیہ السلام کے حرم پر حملے کی وجہ سے دنیا والوں کو تعزیت پیش کرتے ھوئے کھا ہے کہ یہ خبر ایک ھو لناک خبر تھی۔
انھوں نے مزید کھا ہے کہ ان افراد کا مقصد کیا تھا اور انھوں نے فقط حملے پر اکتفا نھیں کیا ہے بلکہ قبر کو کھود کر اس عظیم الشان صحابی پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم مطھر کو کسی نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
سید عمارحکیم نے کھا ہے کہ القاعدہ سے مربوط النصرہ محاذ سے جب سوال کیا جائے کہ وہ شام میں کیوں گئے ہیں تووہ کھتے ہیں کہ ھم ظالم حکومت کا تختہ الٹ کر عدل وانصاف قائم کرنا چاھتے ہیں تو کیا صحابہ کی قبروں کو منھدم کرنا عدل وانصاف ہے؟
انھوں نے مزید کھا ہے کہ قبروں کو کھودنا ایک قبیح اور مذموم فعل ہے کہ جس کی تمام ادیان میں مذمت کی گئی ہے۔
انھوں نے کھا ہے کہ جو حکومتیں دھشتگردوں اور ان شدت پسندوں کی حمایت کر رھی ہیں وہ اس قسم کے اقدامات کے ذمہ دار ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh