www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

کراچی میں حالات تیزی سے خرابی کی جانب رواں دواں ہیں.الیکشن نزدیک آتے ھی ایک بار پھر قتل و غارت گری میں اضافہ ھو گیا ہے

اور اس دفعہ ھینڈ گرنیڈ اور بم حملے بھی کئے جا رھے ہیں.
کراچی کے علاقے پیپلزچورنگی کے قریب بس اسٹاپ پردھماکے سے 15افراد زخمی ھوگئے ہیں،عینی شاھدین کے مطابق ایک مشکوک شخص بس اسٹاپ پر گنے کی مشین کی قریب موٹرسائیکل کھڑی کی جس کے فوراً بعد دھماکا ھوگیا، دھماکے سے 15افراد زخمی ھوگئے، جن میں سے 3 افراد زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ھو گئے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بم دھماکے کا ھدف متحدہ قومی مومنٹ کا الیکشن آفس تھا.
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دھشتگردوں کے حملے کے پیش نظر ایم کیو ایم کے تمام انتخابی دفاتر کو فی الحال فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔پیپلز چورنگی پر پارٹی کے الیکشن آفس پر دھماکے کے نتیجے میں دو کارکنان کی ھلاکت اور متعدد کے زخمی ھونے پر گھرے افسوس کا اظھار کرتے ھوئے الطاف حسین نے اسکی شدید مذمت کی ہے۔ اور کھا کہ دھشت گردی کے واقعات اورحملوں کی موجودگی میں پرامن انتخابات کا انعقاد کس طرح ممکن ھوسکتا ہے؟
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے مسلسل قتل اوردھشت گردی کے واقعات کے خلاف پرامن احتجاج اور بدھ کو سندھ بھر میں تمام تر کاروبارزندگی بشمول ٹرانسپورٹ معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر لانڈھی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مھاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد کے گھر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکے چار کارکن ھلاک ھو گئے۔
درایں اثنا کراچی میں سی آئی ڈی پولیس اینٹی ایکسٹریم ازم سیل (اے ای سی) نے ایک خطرناک طالبان دھشت گرد کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹس، دستی بم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم ڈی ایس پی سمیت متعدد پولیس والوں اور پولیو ورکرز کے قتل، بم دھماکوں اور پوسٹ آفس کی کیش وین لوٹنے میں ملوث رھا ہے۔ پیر کو اے ای سی کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ھوئے ایس ایس پی، سی آئی ڈی نے بتایا کہ کراچی میں ھونے والے بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، اقدام قتل، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور دیگر سنگین نوعیت کی دھشت گردی کی بڑھتی ھوئی وارداتوں کے تدارک کیلئے سی آئی ڈی، اے ای سی پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی تھیں جنھوں نے 22اپریل کو تھانہ اتحاد ٹاؤن کی حدود اتحاد ٹاؤن ابوھریرہ مسجد کے قریب کارروائی کرتے ھوئے دھشت گرد اسد علی عرف بھائی جان عرف رفیع اللہ کو گرفتار کر کے خودکش جیکٹس ھینڈ گرنیڈز اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوران تفتیش گرفتار دھشت گرد نے انکشاف کیا کہ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (فضل اللہ گروپ) کراچی سے ہے ملزم نے دھشت گردی کی تربیت اور بم بنانے کی تربیت وزیرستان سے حاصل کی ہے ملزم ھر قسم کے لوکل بم آئی ای ڈی بنانے میں بھی مھارت رکھتا ہے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ لانڈھی کے علاقے میں ھونے والے 2 بم دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ اور مرکزی ملزم ھونے کے ساتھ ساتھ کراچی میں دھشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ 

Add comment


Security code
Refresh