آيت اللہ موحدی کرمانی نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں کھا کہ دنیا ایک بار پھر ایران کے عظیم الشان صدارتی انتخابات سے حیرت میں پڑجائے گي۔
تھران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ آيت اللہ موحدی کرمانی نے لاکھوں نماز یوں سے خطاب میں کھا کہ دنیا ایک بار پھر ایران کے عظیم الشان صدارتی انتخابات سے حیرت میں پڑجائے گي۔
خطیب جمعہ تھران نے کھا کہ ملت ایران جون میں ھونے والے گيارھویں صدارتی انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے ایک بار پھر اسلامی حکومت سے اپنی وفاداری کا اعلان کرے گي اور دشمن ملت ایران کے خلاف سازشوں میں ناکام ھوجائيں گے۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے کھا کہ اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف دشمنوں کی پابندیوں، دباو اور بڑھتی ھوئي تشھیرات کے پیش نظر جون کے صدارتی انتخابات نھایت حساس اور اھم ہیں۔
انھوں نے کھاکہ گيارھویں صدارتی انتخابات کے موقع پر ملت ایران دشمنوں کو ٹھوس جواب دے کر ایک اور کارنامہ انجام دے گي۔
آیت اللہ موحدی کرمانی نے جنوبی صوبے بوشھر کے بعض علاقوں میں آنے والے حالیہ زلزلے پر افسوس کااظھار کرتے ھوئے زلزلے میں جان بحق اور زخمی ھونے والے افراد کے اھل خانہ سے ھمدردی کا اظھار بھی کیا۔
انھوں نے زلزلے سے متاثر علاقوں کے لئے بھر پور امداد دینے پر ملت ایران کی کوششوں کو سراھا۔
خطیب جمعہ تھران نے اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا کہ ایران کی بری فوج نے دفاع مقدس کے دوران یاد گار کارنامے انجام دئے اور ملت ایران کے مفادات کا تحفظ کیا۔
خطیب جمعہ تھران نے مختلف میدانوں میں ایرانی ماھرین کی کامیابیوں کا ذکر کرتےھوئے کھا کہ مغرب کی پابندیوں سے نہ صرف ترقی کی راہ طے کرنے میں ملت ایران کے پائے ثبات میں لغزش نھیں آئي بلکہ اس کا عزم مزید محکم ھوتا گيا۔
خطیب جمعہ تھران نے سعودی عرب میں زائرین خانہ خدا کے درمیاں گمراہ کن کتابوں کی تقسیم کی سازش کی طرف اشارہ کرتےھوئے اس سازش کے مقابل ھوشیار رھنے کی ضرورت پر تاکید کی۔