شام کے دار الحکومت دمشق میں ھونے والے کار بم دھماکے کے جاں بحق تونے والوں کی تعداد بڑھ کر 45 ھوگئی ہے ۔
اگرچہ شام کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا تھا کہ دھماکے میں 15 جاں بحق اور 45 زخمی ہیں لیکن بعض عربی ذرائع کا کھنا ہے کہ جاں بحق ھونے والوں کی تعداد بڑھ کر 45 تک پھنچ گئی ہے جبکہ دھماکے کے باعث بڑا مالی نقصان بھی ھوا ہے۔
دوسری جانب شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ دمشق کے مصروف علاقہ "سبع بحرات" اور "شھبندر "میدان میں ھوا جس میں شام کی وزارت خزانہ ،سینٹرل بینک،کئی مدرسے اور بڑے اسٹور واقع ہیں۔ دھماکے کے باعث جانی نقصان کے علاوہ سلیم بخاری مدرسہ ،بعیرا جامع مسجد اور عوام کے گھروں کو بھی شدید نقصان پھنچا جبکہ درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگی ہے۔
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جاں بحق ھونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔