www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

افغانستان میں ھونے والے بم دھماکے میں کم سے کم 9 افراد مارے گئے ہیں۔

 

اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبۂ وردک میں آج صبح ایک بم دھماکا ھوا جس کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد مارے گئے ۔بم ایک سڑک پر نصب کیا گيا تھا۔اس بم دھماکے میں 22 افراد بھی زخمی ھوئے جن میں 15 زخمیوں کی حالت نازک بتائي گئي ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بم کا یہ دھماکا ایک بس کے راستے میں ھوا۔صوبۂ وردک دارالحکومت کابل کے جنوب مغرب میں واقع ہے۔
ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نھیں کی ہے لیکن صوبۂ وردک کے گورنر کے ترجمان نے اس دھماکے کے لئے طالبان کو ذمہ دار قراردیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh