www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

بریکس کے رھنماؤں نے تھران کے خلاف دھمکیوں کی مخالفت کرتے ھوئے ایران کے ایٹمی معاملے کو سفارتی طریقے سے

حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئي ابھرتی اقتصادی طاقتوں کے گروپ " بریکس " کا دو روزہ سربراھی اجلاس کل شام جنوبی افریقہ کے شھر ڈربن میں ایک بیان جاری کئے جانے کے بعداختتام پذیر ھوگيا ۔ بیان میں بریکس کے رھنماؤں نے تھران کے خلاف ھر طرح کی دھمکی کی واضح مخالفت کرتے ھوئے کھا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کو صرف سفارتی طریقے سے ھی حل کیا جانا چاھیئے۔ بریکس کے بیان میں ایران کے خلاف پابندیوں پر تشویش کا اظھار کرتے ھوئے ایٹمی توانائی سے پرامن استفادے پر مبنی ایران کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ بریکس کا پانچواں سربراھی اجلاس جنوبی افریقہ کے شھر ڈربن میں منگل کو شروع ھوا تھا جو کل شام اختتام پذیر ھوگيا۔ برازیل، روس، ھندوستان، چین اور جنوبی افریقہ، بریکس کے رکن ممالک ہیں۔
 

Add comment


Security code
Refresh