پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ساڑھے چار سال ملک سے باھر رھنے کے بعد آج کراچی پھنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پھنچے۔ انھیں آج شام کو مزار قائد اعظم پر ایک جلسۂ عام سے خطاب کرنا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے بعض وجوھات کی بناء پر ان کے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا گيا جس کے بعد انھیں کراچی ھوائي اڈے پر پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا لیکن بعد میں یہ پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی گئی۔ اب اطلاعات کے مطابق وہ بدھ کے روز چک شھزاد اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
واضح رھے کہ دو دن قبل سندھ ھائي کورٹ نے تین مقدمات میں ان کی حفاظتی ضمانتیں منظور کی تھیں۔