www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

ھندوستان کے سپریم کورٹ نے کھا ہے کہ اٹلی کے سفیر کو کہ جنھوں نے ھندوستان میں قتل میں ملوث دو اطالوی فوجیوں کی

 عارضی رھائی کے لیے مذاکرات میں مدد دی تھی، سفارتی تحفظ حاصل نھیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق نئی دھلی میں اٹلی کے سفیر نے ایک ماہ قبل اس بات کی ضمانت دی تھی کہ مبینہ طور پر ھندوستان میں قتل میں مبینہ طور پر ملوث اٹلی کی بحریہ کے دو فوجیوں کے بارے میں ضمانت دی تھی کہ وہ ھندوستان واپس لوٹ آئيں گے لیکن اٹلی نے گذشتہ ھفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ھندوستان واپس نھیں جائيں گے۔ واضح رھے کہ اٹلی کے دو فوجیوں نے پندرہ فروری دو ھزار بارہ کو دو ھندوستانی ماھیگیروں کو قتل کر دیا تھا۔ اٹلی کی حکومت کا کھنا ہے کہ ھندوستانی عدلیہ ان دو اطالوی فوجیوں پر مقدمہ نھیں چلا سکتی کیونکہ یہ قتل بین الاقوامی سمندر میں ھوا ہے۔ اس واقعہ پر ھندوستان اور اٹلی کے تعلقات کشیدہ ھو گئے ہیں۔


 

Add comment


Security code
Refresh