www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

جمعیت اسلامی الوفاق بحرین کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے کہا ہے کہ

 بحرین کے ولیعھد کو ملک کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنی باتوں اور وعدوں پر عمل کرنا چاھیے۔

شیخ علی سلمان نے غیرملکی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ھوئے کھا کہ بحرین کے عوام، ملک کے موجودہ حالات سے بالکل راضی نھیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات مشکل سے آگے بڑھ رھے ہیں اور حکومت نے مخالفین کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں۔

دوسری جانب بحرینی حکومت کے مخالف افراد اور گروھوں نے آل سعود کے فوجیوں کی جانب سے بحرین پر قبضے کو دو سال پورے ھونے پر عوام سے احتجاجی مظاھرے کرنے کی اپیل کی ہے۔ اپیل میں کھا گيا ہے کہ جمعہ کے روز پورے بحرین میں احتجاجی مظاھرے کیے جائیں۔

واضح رھے کہ سعودی عرب نے چودہ مارچ دو ھزار گيارہ کو بحرین میں وسیع پیمانے پرعوامی مظاھروں کے ایک روز بعد پندرہ مارچ کو عوامی احتجاج کو کچلنے کے لیے اپنی فوجیں بحرین میں داخل کر دی تھیں۔

Add comment


Security code
Refresh