عراق میں آج بھی دھشتگردانہ بم دھماکے ھوئےہیں۔
آج جنوب مشرقی صوبے قادسیہ کے شھر دیوانیہ میں دو کار بم دھماکے ھوئے جن میں پانچ افراد جاں بحق اور چالیس زخمی ھوئے ہیں۔ واضح رھے گذشتہ روز بغداد میں دو کار بم دھماکے ھوئے تھے جن میں چوبیس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ھوئے تھے۔ عراقی حکام کا کھنا ہےکہ عراق میں تکفیری دھشتگرد گروہ عوام کا قتل عام کرنے میں ملوث ہیں جنھيں سعودی عرب اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔ ادھر مجلس اسلامی عراق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ داخلی اختلافات کے جاری رھنے سے ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ھوتا جائے گا۔ سید عمار حکیم نے سیاسی گروھوں کے اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ھوئے کھا ہےکہ بعض لوگ ملک میں بدامنی پھیلا کر ملک کو نقصان پھنچارھے ہیں۔ انھوں نے سیاسی گروھوں کے مذاکرات پر تاکید کی۔ ادھر العراقیہ البیضاء کے سیکریٹری جنرل کا کھنا ہےکہ ترکی اور قطر کے حکام عراق کوٹکڑے کرنے کے توھم میں گرفتار ہیں۔ شفق نیوز کے مطابق جمال البطیخ نے آج پارلیمنٹ میں کھا کہ ترکی اور قطر کے حکام عراق کو ٹکڑے کرنے کے توھم میں گرفتار ہیں وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کو سرنگوں کرنے میں انھیں ھرگز کامیابی نہیں ملے گي۔ انھوں نے کھاکہ ایسے ٹھوس ثبوت و شواھد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہےکہ ترکی اور قطر اپنے ایجنٹوں سے عراق کے مغربی علاقوں میں حکومت مخالف مظاھرے کروارھے ہیں اور ان ایجنٹوں کومالی امداد دے کر بغداد میں بھی اس طرح کے مظاھرے کروانا چاھتے ہیں۔