اسلامی جمھوریہ ایران نے ایک نا معلوم ڈرون اتار لیا۔
اطلاعات کے مطابق پیغمبر اعظم 8 سے موسوم جنگی مشقوں کے ترجمان سردار سرخیلی نے اپنے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ جنگی مشقوں کے دوران ایک نا معلوم ڈورن کے ایران کی فضائی حدود میں داخلے کے سگنل موصول ھوتے ھی ایرانی ماھرین اس ڈرون کا کنٹرول اپنے ھاتھ میں لے لیا اور بحفاظت اسے زمین پر اتا رنے میں کامیاب ھوگئے۔
پیغمبر اعظم ٨ جنگی مشقوں کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں مزید تفصیلات مناسب وقت پر عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کردی جا ئیں گی۔