میانمار میں جمھوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اتوار کو 18 افراد ہلاک ہوئے۔
میانمار کے مخلتف شہروں میں جمھوریت بحالی کے لیے احتجاج اتوار کو بھی جاری رہا، مظاہرین نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔
پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں سے مظاہرین کو منتشر کیا۔
پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک نوے سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
ینگون کے علاقے میں تین چینی فیکٹریوں کو آگ لگادی گئی، چینی سفارتخانے نے چینی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
میانمار، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 مظاہرین ہلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 346