عراقی فوج اور اس ملک کی عوامی رضاکار فورس نے سامرا کے جنوبی علاقوں میں داعش دھشت گرد گروہ کے عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے منگل کے روز سامرا کے جنوب میں واقع یثرب کے علاقے میں داعشی عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دھشت گرد عناصر کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔
نینوا اور صلاح الدین میں بھی ایک کارروائی میں دھشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ اور دس دھشت گرد عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔ العیثہ کے علاقے میں بھی دھماکہ خیز مواد سے لیس دو دھشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
عراق میں دو ھزار سترہ میں داعش دھشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دھشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دھشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دھشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عنصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
عراقی فوج کی کارروائی، نینوا اور صلاح الدین میں 12 داعشی دھشت گردوں کی ہلاکت
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 307