جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمنی فوج کے پانچ بمبار ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے جبکہ اس سلسلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے اتوار کے روز دعوی کیا ہے کہ اس اتحاد کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران یمنی فوج کے پانچ بمبار ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان نے جمعے کے روز بھی دعوی کیا تھا کہ اس کے اینٹی ایئرکرافٹ یونٹ نے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے چھے ڈرون طیاروں کو مار گرایا ہے۔
دریں اثنا بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ کی فضا میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنوبی سعودی عرب میں واقع خمیس مشیط میں ملک خالد ایئرپورٹ میں فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بمباری اور حملہ کر کے سعودی اتحاد کو خاصا نقصان پہنچایا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کا کہنا ہے کہ ان کے حملے جوابی نوعیت کے ہیں اور اگر سعودی اتحاد یمنی عوام کے خلاف جارحیت کا سلسلہ بند اور یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم کردے تو یہ حملے روک دیئے جائیں گے۔
دوسری جانب یمن کے صوبے مآرب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی پیش قدمی بدستور جاری ہے اور اب تک کئی اہم علاقوں کو سعودی اتحاد کے قبضے سے آزاد کرایا جاچکا ہے۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے شہر مآرب کے شمال مغرب میں حمہ ذیاب کی اسٹریٹیجک پہاڑیوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
ایک اور فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے مآرب شہر کے شمال میں النضود اور العلم کی پہاڑیوں کا بھی کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ اس کارروائی میں یمن کی مستعفی حکومت کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ہفتے کے روز بھی سعودی اتحاد کے آلہ کار فوجیوں کے خلاف بڑی کاروائی کر کے مآرب ڈیم کے جنوبی اور جنوب مشرقی سواحل پر واقع اسٹریٹیجک پہاڑیوں کے ساتھ ساتھ جبل البلق کے مرکزی علاقے میں واقع الروضہ علاقے کو مکمل طور پر آزاد کرالیا۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی اتحاد نے یمنی عوام کے خلاف وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے مآرب کے الکسارہ علاقے پر کئی بار شدید بمباری کی۔
قابل ذکر ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبے مآرب کے مختلف علاقوں میں تیزی کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہوئے شہر مآرب کے بالکل قریب پہنچ چکی ہیں۔
یمنی ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا سعودی اتحاد کا دعوی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 261