اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ و جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک یمنی بچہ شھید ہورہا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یمن کے بارے میں ایک کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلہ کا راہ حل نہیں ہے یمن کے نہتے عوام کے خلاف سعودی عرب کی ظالمانہ جنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اس لئے کہ یمن میں کشیدگی کا راہ حل جنگ کے ذریعہ ممکن نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ یمنی عوام کو عالمی امداد کی سخت ضرورت ہے یمن میں سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے انسانی المیہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ھزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ھزار یمنی شہری شھید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
یمنی بچوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی چونکا دینےوالی رپورٹ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 224