مغربی ایشیا میں امریکہ کے دھشت گرد فوجی مرکز سینٹ کام کی کمان نے ایک ایسی ویڈیو ریکارڈنگ جاری کی ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملے کے بارے میں ہے اور جس کو اعتبار کی حالت سے خارج کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سی بی ایس نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال جنوری میں ایران نے امریکی فوجیوں کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے میزائل حملے کئے اور عراق میں امریکہ کے دھشت گرد فوجی اڈے عین الاسد کو، جہاں امریکہ کے دو ھزار دھشت گرد فوجی اور جنگی طیارے تعینات رہے ہیں، اپنے گیارہ بلسٹیک میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنایا جبکہ ایران کا ہر میزائل ایک ھزار سے زائد سے وزنی پونڈ کے وار ہیڈ سے لیس رہا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے، سپاہ قدس کے شھید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو دھشت گردی کا نشانہ بنانے سے متعلق امریکی اقدام کے جواب میں آٹھ جنوری دو ھزار بیس کو عراق کے صوبے الانبار میں واقع امریکہ کے عین الاسد فوجی اڈے کو اپنے بلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
جنرل قاسم سلیمانی، تین جنوری دو ھزار بیس کو بغداد ایرپورٹ کے قریب امریکہ کے دھشت گردانہ حملے میں شھید ہو گئے تھے۔
اس حملے کے بعد اگر چہ امریکہ کے اس وقت کے صدر ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور کسی امریکی فوجی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے مگر بعد میں امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے رفتہ رفتہ ایران کے اس حملے سے پہنچنے والے نقصانات کے اعدادوشمار جاری کئے۔
عین الاسد اڈے پر ایران کے میزائل حملے کی سینٹ کام کی ویڈیو ریکارڈنگ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 248