www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

511f7
پاکستان کے وزیر داخلہ نے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی میں اضافے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔
سرحدی شہر تفتان کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر باڑھ لگانے کا کام عنقریب مکمل ہوجائےگا۔
انھوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سرحدی سیکورٹی میں اضافہ ہوگا بلکہ دھشت گردوں اور غیر قانونی رفت آمد کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
پاکستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت سرحدی منڈیوں میں اضافے، سفری سہولتیں فراہم کرنے خاص طور سے زائرین کی رفت و آمد کو بہتر بنانے کے جامع منصوبہ پر عملدرآمد کر رہی ہے۔
انھوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوستان اور بردرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ تعلقات کا فروغ، اسلام آباد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے ساتھ تجارت کے فروغ اور سرحدی منڈیوں کی تعداد میں اضافے کی غرض سے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

Add comment


Security code
Refresh