www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

531f0
عراقی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ بغداد کے گرین زون علاقے میں دھماکے کی آواز سنائی دی جس کے بعد امریکی سفارتخانے کے سائرن بجنے لگے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع نے پیر کی رات بغداد کے گرین زون علاقے میں دھماکے کی آواز سننے کی خبر دی ہے۔
بعض عراقی ذرائع نے اس بارے میں رپورٹ دی ہے کہ دھماکے کی آواز کے بعد امریکی سفارتخانے کے سائرن بجنے لگے۔
المیادین ٹی وی نےعراق میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تین کیٹیوشا راکٹ امریکی سفارتخانے کے اطراف میں لگے ہیں۔
رشا ٹو ڈے نے بھی بغداد میں اپنے نامہ نگار کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ دو راکٹ گرین زون علاقے پر گرے ہیں۔
عراقی ذرائع نے اس بارے میں مزید تفصیلات سے گریز کرتے ہوئے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر کی تردید کی ہے۔

Add comment


Security code
Refresh