عراقی ذرائع نے کہا ہے کہ کل رات ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انسانی جانیں محفوظ رہیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق دجلہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے کرکوک شہر کے علاقے داقوق میں ایک خودکش حملہ آور کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جب وہ عوامی بھیڑ میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ عراق میں تین برسوں کی معرکہ آرائی کے بعد دو ھزار سترہ میں داعش دھشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کردیا گیا تاہم داعش کے بعض عناصر اب بھی عراق کے بعص علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر عراق میں دھشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
عراق بڑی تباھی سے بچ گیا، خودکش حملہ آور ہلاک
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 198