امریکہ میں اعلی تعلیمی مراکز میں اسرائیل اور صھیونیوں کے خلاف جذبات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز نے امریکی یونیورسٹیز کے طالب علموں پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔
رپورٹ کی مصنفہ مریم ایلمن کے مطابق اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف جذبات کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔
ان میں سب سے بڑی وجہ جو مختلف یونیورسٹیز میں لگائے گئے بینرز اور فلائرز سے واضح ہوتے ہیں جس میں کہا گیا ہے یہودی خفیہ طریقے سے حکومتی معاملات میں اثر انداز ہوتے ہیں۔
امریکہ کی تمام یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل" ، اسرائیل پر پابندیاں لگاوٗ” کے نعرے نمایاں درج ہیں۔
اسرائیل اور یھودی مخالف جذبات امریکہ کی عام یونیورسٹیز تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز کے طالب علموں کے بھی یہی جذبات ہیں۔
جن امریکی یونیورسٹیز میں یہودی طالب علموں کی تعداد زیادہ ہیں وہاں بھی اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات میں کوئی کمی نہیں ہے۔
امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل" ، اسرائیل پر پابندیاں لگاوٗ” کے نعرے درج
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 242