www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

802f1
ایران و عراق کی عدلیہ کے سربراھوں نے عدالتی شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ ابراھیم رئیسی نے منگل کو عراق کی عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ کی جانب سے شھید جنرل قاسم سلیمانی قتل کیس کا سنجیدگی سے جائزہ لینے کی قدردانی کی ۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ایران و عراق کے درمیان انٹیلیجنس اور عدالتی تعاون سے یہ کیس تکمیل کے مرحلے تک پہنچ جائے گا اور مجرموں کے لئے باعث عبرت اور ان تمام لوگوں کو عوام پر ظلم و ستم کرنے سے باز رکھے گا جو انسانوں کے حقوق پامال کرتے ہیں۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان ایک گہرا اور نہ ختم ہونے والا رشتہ اور تعلق پایا جاتا ہے اور شھید جنرل قاسم سلیمانی، شھید جنرل ابومہدی المہندس اور مجموعی طور پر ایرانی و عراقی شھیدوں نے اس رشتے کو مزید مضبوط بنا دیا ہے۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ امریکی سازشوں سمیت دنیا کی کوئی بھی فتنہ اور سازش ایران و عراق کی قوموں کے درمیان پائے جانے والے مضبوط رشتے کو کمزور نہیں کرسکتی کیونکہ اس رشتے کی جڑیں عقائد میں پیوست ہیں اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہی چیز دشمنوں کی مایوسی کا باعث ہے۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ عراق کے موقع پر دونوں ملکوں کے حکام نے تعاون کے تین معاہدوں پر پر دستخط کئے۔ ان تینوں معاہدوں پر اسلامی جمھوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی اور عراق کی اعلی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی موجودگی میں فریقین کے اجلاس کے بعد دستخط ہوئے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh