www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

851f7
یمن کی قومی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ جس فریق کو یمن کے خلاف اپنے حملوں کو روکنا چاہئے وہ ہم نہیں، جارح سعودی اتحاد ہے۔
المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبد السلام نے کہا ہے کہ برطانوی حکمرانوں کو یمن کے محاصرے اور اس کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کے سلسلے میں اپنے اقدامات کی یاد دہانی کرانا چاہئے۔
ان کا یہ بیان اس ملک میں برطانوی سفیر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے مآرب اور الجوف کے محاذوں پر انصاراللہ کے حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔
محمد عبد السلام نے مزید کہا کہ جو قوم اپنی سرزمین کی دفاع کر رہی ہے وہ صحیح راستے پر چل رہی ہے اور جب تک محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اور جارحیت بند نہیں ہوتی اس وقت تک وہ اپنا دفاع جاری رکھے گی۔
یمن کی کرمنل کورٹ نے پیر کو برطانوی جاسوسوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ برطانیہ کا خفیہ ادارہ، ایجنٹ خریدنے کے بعد انھیں جدید ترین مواصلاتی سسٹم سے لیس کر کے یمن میں جاسوسی اور تخریبی کارروائیاں کرواتا ہے۔
سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوھزار پندرہ سے یمن کے خلاف فوجی جارحیت کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔
جارح سعودی اتحاد کی جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک سترہ ھزار سے زیادہ یمنی شہری براہ راست حملوں میں شھید اور دسیوں ھزار زخمی ہو چکے ہیں۔

Add comment


Security code
Refresh