www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

 حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے غاصب صھیونی حکومت کو اپنے ایک اعلی کمانڈر کے حالیہ قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

" سید حسن نصراللہ " نے آج حزب اللہ کے شھداء کو خراج عقیدت پیش کیئے جانے کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ھوئے کھا کہ " حسان اللقیس " کی شھادت کے حوالے سے ابھی تک جتنے بھی شواھد ھاتھ آئے ہیں اس سے نشاندھی ھوتی ہے کہ اس قتل میں صھیونی حکومت کا ھاتھ ہے اور یہ بات ٹھوس و مستند دستاویزات کی بنیاد پر کھی جارھی ہے۔
 حزب اللہ لبنان کے سربراہ " سید حسن نصراللہ " نے کھا کہ " شھید حسان اللقیس" مزاحمت کا ایک عظیم متفکر تھا اور صھیونی حکومت بھی مزاحمت کے ان متفکروں کی جنگ کا اعتراف کرچکی ہے۔
 حزب اللہ کے اعلی کمانڈر " حسان اللقیس " کو تین دسمبر2013 کو جنوبی بیروت میں ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنا کرشھید کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب صھیونی ذرائع ابلاغ اور صھیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم نے اشارتا اس قتل کا اعتراف بھی کیا ہے ، لیکن صھیونی حکومت نے حزب اللہ کے انتقام کے خوف سے ھمیشہ کی مانند اس دھشتگردانہ اقدام کو مسترد کیا ہے۔
 

Add comment


Security code
Refresh