سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چیف کمانڈر نے علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کو صھیونی حکومت کے ساتھ دوستی کے انجام کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جہاں بھی قدم رکھا وہاں صرف تباہی ہی ہوئی ہے۔
جنرل حسین سلامی نے علاقے کی رجعت پسند حکومتوں سے خطاب میں کہا کہ صھیونیوں کے ساتھ دوستی میں حد سے آگے نہ بڑھیں کیونکہ وہ اتنے منحوس ہیں کہ جہاں بھی جاتے ہیں وہاں تباہی کے علاوہ کچھ اور نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے بندر عباس میں ایک پروگرم میں کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے ان 42 برسوں میں سبھی شیطانی طاقتیں متحد تھیں اور ایرانی قوم کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو انھوں نے محاذ جنگ بنا دیا۔
انھوں نے کہا کہ ملت ایران نے کسی بھی محاذ سے عقب نشینی نہیں کی، سر تسلیم خم نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ آج انقلاب کو 42 سال گزر رہے ہیں، ہمارے دشمنوں کا رعب ختم ہو گیا ہے۔
جنرل سلامی نے کہا کہ اب دنیا میں امریکا تنہا سوپر پاور نہیں رہ گیا کہ جب وہ چاہئے اور جہاں چاہے، اپنی پالیسیوں کو نافذ کر دے۔
علاقے کی رجعت پسند حکومتوں کو ایرانی کمانڈر کا مشورہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 211