www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

952f0

یمن کی ایک عدالت میں برطانوی جاسوسوں کے مقدمے کی سماعت کی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد مفلح کی بینچ نے برطانوی خفیہ ایجنسی کے جاسوسوں اور دوسرے افراد کی تخریبی کاروائیوں کے مقدمے کی سماعت کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی نے ان افراد کو جاسوسی اور تخریبی کاروائیوں کے لئے پیشرفتہ سسٹمز سے مسلح کیا تاکہ وہ یمن میں جاسوسی اور تخریبی کاروائيوں کو انجام دے سکیں۔
دوسری جانب جزیرہ سقطری میں متحدہ عرب امارات کی شکل میں اسرائیل کی موجودگی کے خلاف یمنی عوام نے مظاہرے کئے جس میں بڑی تعداد میں یمنی عوام نے شرکت کی۔
یمنی میڈیا کے مطابق جزیرہ سقطری میں صھیونی حکومت کی موجودگی کے خلاف الوزی شہر میں پیر کے روز بڑی تعداد میں یمنی عوام نے مظاہرے کئے۔ مظاہرین نے صھیونی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات کی مذمت کی۔
یمنی عوام نے قدس کی غاصب حکومت کے پرچم کو نذر آتش کرکے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا اور مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قرار دیا۔
اس سے پہلے ابین، عدن، لحج، ضالع اور حضرموت صوبوں میں بھی صھیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف مظاہرے ہو چکے ہيں۔

Add comment


Security code
Refresh