رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ اسلام اور اسلامی جمھوریہ خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے یوم خواتین کی مناسبت سے بدھ کو مداحان و ذاکرین اہلبیت علیہم السلام کے ایک آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کے سلسلے میں اسلام اور مغرب کے نظریے میں بنیادی فرق کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اسلام اور اسلامی جمھوریہ ایران عورت کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ مغرب اسے سامان اور وسیلے کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ اور حضرت امام خمینی ﴿رح﴾ کے یوم ولادت با سعادت اور یوم خواتین وعشرہ فجر کی مبارک باد دی۔
رھبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اسلام میں مرد و عورت کے درمیان الہی و انسانی اقدار کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں ہے البتہ مشترکہ ذمہ داریوں کے ساتھ ہی دونوں کے اپنے خصوصی فرائض بھی ہیں اور اسی بنا پر اللہ تعالی نے ان کی جسمانی ساخت کو بھی ان کی خاص ذمہ داریوں کے پیش نظر بنایا ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ہم اسلام کے نظریے پر افتخار کرتے ہیں اور عورت کے بارے میں مغرب کے طرز فکر اور سبک زندگی پر سراپا احتجاج ہیں ۔رھبر انقلاب اسلامی نے مغربی ممالک کے اس پروپیگنڈے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام اور اسلامی حجاب عورت کی ترقی میں رکاوٹ ہے فرمایا کہ یہ کھلا جھوٹ ہے اور اس کے حقیقت کے برخلاف ہونے کی دلیل اسلامی جمھوریہ ایران میں خواتین کی پوزیشن و حیثیت ہے۔
رھبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت فاطمہ زھرا (س)، حضرت علی (ع) اور آپ کی اولاد پاک علیہم السلام کو ایک اسلامی خاندان کا اعلی نمونہ قرار دیا اور فرمایا کہ ان بزرگ ہستیوں کی اتباع و پیروی اور خلوص و محبت کو نمونہ عمل بنا کر اسلامی معاشرے کو عروج پر پہنچایا جا سکتا ہے ۔
اسلام اور اسلامی جمھوریہ خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے، رھبر انقلاب اسلامی
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 190