www.Ishraaq.in (The world wide of Islamic philosophy and sciences)

وَأَشۡرَقَتِ ٱلۡأَرۡضُ بِنُورِ رَبِّهَا

364e6
لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے پیر کے روز ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کا یہ ڈرون طیارہ، پیر کی صبح لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے میں اس کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت یہ اسرائیلی ڈرون حزب اللہ کے قبضے میں ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ پیر پہلی فروری 2020 کو اسرائیلی فوج کا ایک ڈرون طیارہ، جنوبی لبنان کے بلیدا علاقے میں گھس آیا تھا جس پر حزب اللہ نے فوری قبضہ کر لیا۔
حزب اللہ نے اس بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اپنے ایک ڈرون طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
حزب اللہ کے اس بیان کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے ایک ڈرون طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ، علاقے میں اپنے مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

Add comment


Security code
Refresh