غاصب صھیونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاھو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ 32 ویں ہفتے بھی جاری رہا۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صھیونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی پالیسیوں اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف اسرائیل کے مختلف علاقوں من جملہ تل ابیب میں مظاہرے ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کے باشندوں نے سکیورٹی کے سخت حصار کے باوجود مظاہروں میں شرکت کی اور صھیونی وزیر اعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ کیا اور ڈیموکریسی یا انقلاب اور نیتن یاھو کے استعفے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جیسے نعرے لگائے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے نیتن یاھو کے گھر کےعقبی دروازے کو بند کردیا ہے۔
اسرائیل کے زیر قبضہ مختلف مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں گزشتہ کئی مہینے سے نیتن یاھو کی اقتصادی پالیسیوں، مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی روک تھام میں ان کی خراب کارکردگی کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں ۔
مظاہرین، کورونا کے معاملے میں نیتن یاھو کی کابینہ کی کمزور کارکردگی پر احتجاج کر رہے ہیں اور ان کی اور ان کی اہلیہ کی مالی بندعنوانی کے باعث جلد سے جلد ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سخت ترین سکیورٹی کے باوجود نیتن یاھو کے خلاف مظاہرے جاری
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 208