غاصب صھیونی فوجیوں نے فلسطینی خواتین کی جیل پر حملہ کر کے کئی فلسطینی عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عورتوں کی جیل کے صھیونی سیکورٹی اہلکاروں نے اچانک خواتین فلسطینی قیدیوں پرحملہ کیا انھیں زدو کوب کیا اور ایک 19 سالہ فلسطینی لڑکی نوال فتحیه کی آنکھوں اور ہاتھوں کو باندھ کر قید تنہائی میں رکھا اور دیگر قیدیوں کو کچن میں بند کردیا۔
فلسطینی ذرائع نے حال ہی میں کہا تھا کہ اسرائیل کی جیلوں میں قید 295 فلسطینی قیدی کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کی جیلوں میں 4400 فلسطینی قیدی ہیں۔
خواتین فلسطینی قیدیوں پر صھیونی فوجیوں کا حملہ
- Details
- Written by admin
- Category: اھم خبریں
- Hits: 219